جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا لینڈ سلائیڈنگ کا یہ ویڈیو پاکستان کے بالاکوٹ کا ہے؟

کیا لینڈ سلائیڈنگ کا یہ ویڈیو پاکستان کے بالاکوٹ کا ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ان دنو سوشل میڈیا پر ایک منٹ ایک سیکینڈ کا ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ جس میں لینڈ سلائیڈنگ ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے بالاکوٹ ناران میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو مختلف دعوے کے ساتھ بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

بالاکوٹ ناران میں ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
Courtesy/FB/miamuhammadusman gani

فیس بک اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو کو بالا کوٹ ناران لینڈ سلائیڈنگ کا بتا کر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑوں سے سڑک پر بھاری پتھر گرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں ایک پُل بھی ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یک بعد دیگرے پوسٹ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے بالا کوٹ ناران لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7 دنوں میں 8,534 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

Fact Check/ Verification

پاکستان کے بالاکوٹ ناران میں لینڈ سلائیدنگ کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کا اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے ایک کیفریم بنایا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل ویڈیو سے متعلق کئی لنک فراہم ہوئے۔ جس میں اس ویڈیو کو ہماچل پردیش میں ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کا بتایا گیا ہے۔ اسکرین شارٹ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

پھر ہم نے “ہماچل پردیش لینڈ سلائیڈنگ” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں العربیہ اردو کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر وائرل ویڈیو ملا۔ ٹویٹر پر دی گئی جانکاری کے مطابق وائرل ویڈیو بھارت کے شمالی علاقوں میں ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کا ہے۔ اس حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پتھروں کی بارش کی وجہ سے ایک پل بھی ٹوٹ گیا تھا۔

مزید کیوڑد سرچ کے دوران ہمیں اے ایف پی اور زی نیوز پر 25 اور 26 جولائی 2021 کی خبریں ملیں۔ رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش کے کنور کے بتسیری روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس میں نو افراد کی موت ہوگئی تھی، جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثے میں بتسیری ندی پر بنا پل بھی منہدم ہو گیا تھا۔

سرچ کے دوران ہمیں سی ایم او ہماچل پردیش کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی وائرل ویڈیو سے متعلق جانکاری ملی۔ ٹویٹر پر دی گئی جانکاری کے مطابق کنور حادثے پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکرے نے اظہار افسوس بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیاء:لینڈ سلائیڈنگ کے ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ کیوں کیا جارہا ہے شیئر؟

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا وائرل ویڈیو پاکستان کے بالا کوٹ ناران کا نہیں ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو ہماچل پردیش کے کنور کا ہے۔ جہاں 25 جولائی 2021 کو پہاڑ سے پتھروں کی بارش ہوئی، جس کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Result: Misleading

Sources

AFP

Zee News

Al ArabiyaUrdu

Tweet of CMO Himachal

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular