ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckWeekly wrap: رام مندر افتتاحی تقریب و دیگر موضوع پر پانچ فیکٹ...

Weekly wrap: رام مندر افتتاحی تقریب و دیگر موضوع پر پانچ فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر رام مندر افتتاحی تقریب، بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی کے سعودی عرب دورے سے متعلق فرضی دعوے شیئر کئے گئے۔ اس کے علاوہ پاکستان پر ایران کے حملے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ جس سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا تمل ناڈو سے ایودھیا جا رہے پٹاخوں سے بھرے ٹرک میں لگی آگ کی ہے یہ ویڈیو؟

پٹاخوں سے بھرے ٹرک میں لگی آگ کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ تمل ناڈو سے ایودھیا رام مندر کی افتتاحی تقریب کا جشن منانے کے لئے آتش بازی کا سامان لے جانے والے ٹرک میں آگ لگ گئی۔ جبکہ تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعوی گمراہ کن ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا بابری مسجد کے مقام سے 3 کیلو میٹر دور تعمیر کی جا رہی ہے رام مندر؟

سوشل میڈیا پر ایک میپ کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ایودھیا میں رام مندر کو بابری مسجد کے مقام سے 3 کیلو میٹر دور تعمیر کیا جا رہا ہے ۔جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ میپ میں غلط لیبلنگ کی گئی تھی اور ایودھیا میں رام مندر بابری مسجد کے مقام پر ہی تعمیر کی جا رہی ہے۔ پورا آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

کیا اسمرتی ایرانی کے سعودی عرب سے واپسی کے بعد مدینہ منورہ کی گلیوں کو صاف کیا گیا؟

سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا کہ بھارتی وزیر اسمرتی ایرانی کی قیادت میں ایک “غیر مسلم” وفد کے دورے کی وجہ سے مدینہ میونسپلٹی کی جانب سے مسجد نبویؐ کے نزدیک مدینہ منورہ کی گلیوں کو صاف کیا گیا۔ جبکہ عرب فیکٹ چیکرس اور حرمین شریفین کے خبر رساں ادارے نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میونسپلٹی، مسجد کے اندر اور اردگرد کے علاقے کو معمول کے مطابق صاف کرتی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یمن پر کئے گئے امریکہ اور برطانیہ کے حالیہ حملے کی ہے یہ تصویر؟

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر کئے گئے حملے کا بتاکر ایک تصویر شیئر کی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر 2015 میں عرب اتحاد کی جانب سے یمن کے صنعاء میں کئے گئے حملے کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل فائر کر رہی گاڑیوں کی ویڈیو پاکستان کی ہے؟

پاکستان ایران تنازع سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل فائر کر رہی گاڑیاں پاکستان کی ہے۔ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریباً 5 سال پرانی اور بھارتی جوہری ہتھیاروں کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular