جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkدنیا کے سب سے معمر شخص سوڈیمیڈجو کی تصویر کے ساتھ کیا...

دنیا کے سب سے معمر شخص سوڈیمیڈجو کی تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر دنیا کے سب سے معمر شخص سوڈیمیڈجو کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ”انڈونیشیا کے رہنے والے اس بوڑھے شخص کی عمر 146 سال ہوگئی ہے، ان کا نام سوڈیمیڈ ہے۔ سوڈیمیڈ بہت زیادہ سیگریٹ نوشی کرنے کے باوجود اب تک باحیات ہیں”۔ بتادوں کہ اس بوڑھے شخص کو کچھ صارفین 126 /106 سال کی عمر کا بتاکر بھی شیئر کر رہے ہیں، ساتھ ہی اس تصویر کو مزاحیہ کیپشن کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں۔

دنیا کے سب سے معمر شخص سوڈیمیڈجو کی تصویر ہوا وائرل
Courtesy:FB/عاطف احمد

ایک ٹویٹر صارف نے مذکورہ تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ”انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا 126 سالہ بزرگ سوڈیمیڈ کہتا ہے کہ مجھے سگریٹ پینے سے منع کرنے والے سب ڈاکٹر مر گئے ہیں، جبکہ میں ابھی تک زندہ ہوں”۔

دنیا کے سب سے معمر شخص سوڈیمیڈجو کی تصویر ٹویٹر پر بھی وائرل
Courtesy:twitter@MS_A786
courtesy:fb/Ahmad yam

بزرگ شخص کی تصویر کو پاکستان کے صحافی وقار ستی نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر مزاحیہ ایموجی کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا 126 سالا بزرگ سوڈیمیڈ کہتا ہے کہ مجھے سگریٹ پینے سے منع کرنے والے سب ڈاکٹرز مر گئے ہیں جبکہ میں ابھی تک زندہ ہوں”۔ اس پوسٹ پر ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 321 ری ٹویٹ اور 2200 لائکس تھے۔

Courtesy:Twitter@waqarsatti

فیس بک صارفین نے دنیا کے بزرگ ترین شخص کی تصویر کے کیپشن میں مزاحیہ ایموجی کے ساتھ لکھا ہے کہ” انڈونیشیا کا رہنے والا 146 سالہ سوڈیمیڈ سگریٹ کا ایک لمبا کَش لگا کر کہتا ہے کہ مجھے سگریٹ سے منع کرنے والے سارے لوگ مر گئے اور میں اب بھی زندہ ہوں”۔

(مذکورہ میں سبھی دعوے کو لفظ بلفظ لکھا گیا ہے)

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

فیس بک اور ٹویٹر پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر محض 7 دنوں میں 25 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 2,766 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جبکہ ٹویٹر پر بھی کئی صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔

Screen shot of Crowdtanlge
Screen shot of Crowdtanlge

Fact Check/Verification

دنیا کے سب سے بزرگ ترین شخص سوڈیمیڈ کی تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کے ساتھ “انڈونیشین 145 ایئر اولڈ مین” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 2 مئی 2017 کو شائع شدہ رائٹرز اور دی گارجین نیوز رپورٹس ملیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے رہنے والے دنیا کے سب سے معمر شخص کی موت 146 سال کی عمر میں ہو چکی۔ اس بات کی جانکاری اہل خانہ نے بروز منگل 2 مئی 2017 کو دی تھی۔ بزرگ شخص کا نام سوڈیمیجو ہے، جنہیں مقامی لوگ”باہ گھوٹو”کہتے ہیں، جس کے معنی دادا گھوٹو ہوتا ہے۔ سرکاری آئی ڈی کارڈ کے مطابق معمر شخص 1870 میں سریگن کے سینٹرل جاوا میں پیدا ہوئے تھے۔ جنہیں انڈونیشین میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ وہ دنیا کے سب سے معمر شخص ہیں۔

دی گارجین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ انڈونیشیا کے سوڈیمیڈ جو نام کے سب سے معمر شخص کی موت 146 سال کی عمر میں ہوئی۔ سوڈیمیڈجو کی پہلی جنگ عظیم کے دوران عمر 43 سال تھی، جبکہ دوسری جنگ عظیم کے دوران 70 وہ سال کے تھے۔ سوڈیمیڈجو کی 4 شادیاں ہوئی تھیں، وہ بہت زیادہ سیگریٹ نوشی کیا کرتے تھے۔ 12 اپریل 2017 کو سوڈیمیڈجو کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جس کے بعد ان کی موت ہو گئی تھی۔

Courtesy: The Guardian.com

مذکورہ میڈیا رپورٹس سے واضح ہو چکا کہ دنیا کے سب سے معمر شخص کی موت مئی 2017 میں ہی ہو چکی ہے۔ البتہ ان کے نام کو لے کر غور کیا تو کہیں ان کا نام سوڈیمیجو اور کہیں سوڈیمیڈجو لکھا گیا ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں بی بی سی ورلڈ پر شائع 1 مئی 2017 کی ایک رپورٹ ملی۔ بی بی سی کے مطابق سوڈیمیڈجو کی عمر سے متعلق جو دستاویز انہیں مہیا کیا گیا تھا انہیں لوکل حکام کی طرف سے درست بتایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کے بم دھماکے کے ملزم ابوبکر کی تصویر کو ڈاکٹرعرفان کا بتاکر کیاجارہا شیئر

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ دنیا کے سب سے معمر شخص سوڈیمیڈجو کی تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ دراصل انڈونیشیا کے رہنے والے سب سے معمر شخص سوڈیمیڈجو کی موت 2017 میں ہی ہو چکی ہے، اب جو ان کے زندہ ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ گمراہ کن ہے۔


Result:Fabricated/False

Our Sources

Reuters:https://www.reuters.com/article/us-indonesia-oldestman-idUSKBN17Y1S9

TheGuadian:https://www.theguardian.com/world/2017/may/02/oldest-human-dies-in-indonesia-aged-146

BBCWorld:https://www.bbc.com/news/world-asia-39768321


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular