ہفتہ, ستمبر 7, 2024
ہفتہ, ستمبر 7, 2024

ہومFact CheckFact Check: جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل فائر کر رہی گاڑیوں کی...

Fact Check: جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل فائر کر رہی گاڑیوں کی ویڈیو پاکستان کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل فائر کررہی گاڑیاں پاکستان کی ہے۔
Fact
ویڈیو تقریباً 5 سال پرانی اور بھارتی جوہری ہتھیاروں کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے 16 جنوری کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنحور پر حملہ کیا۔ جس کے بعد پاکستان نے بھی 18 جنوری کی صبح ایران پر جوابی کارروائی کی۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے سوشل میڈِیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں جوہری ہتھیاروں سے لیس گاڑیاں میزائل فائر کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس گاڑیاں پاکستان کی ہیں۔ جو ایران کی جانب سے کئے گئے حملے کے بعد منظر عام پر لائی گئی ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ مستند ایکس ہینڈل نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “یہ پاکستان ہے کوئی مذاق نہیں ایران والو، اپنے پٹاخے سنھبال کر رکھو کھیلنے کے لئے کام آئیں گے، ہمارے میزائل لگے تو ایران صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا”۔

جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل فائر والی یہ ویڈیو 5 سال پرانی ہے۔
Courtesy: X @raja_313

Fact Check/ Verification

جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل فائر کرہی گاڑیوں والی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں صومالین فیس بک صارف کی جانب سے 24 مئی 2018 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ کیپشن کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کو صومالیہ کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook/ Somalilandmilatry

پھر ہم نے یوٹیوب پر ویڈیو سے متعلق چند کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہندوستان ڈیفنس نیوز اور سَرلُرکالوٹ نامی یوٹیوب چینل پر اپریل 2018 کو اپلوڈ شدہ یہی ویڈیو ملی، جسے اب پاکستان کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں اسے انڈین آرمی کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ Hindustan defence News

اس کے علاوہ سنجیو سنگھ نامی یوٹیوب چینل پر اس ویڈیو کو بھارتی فوج کی جانب سے 122 ایم ایم اور پیناکا ایم بی آر ایل کی فائرنگ کا بتاکر 5 مارچ 2018 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔

Courtesy: YouTube/ sanjeev singh

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل فائر کررہی گاڑیوں والی وائرل ویڈیو تقریباً 5 برس پرانی ہے اور ایران و پاکستان کے مابین چل رہے تنازع سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن اس ویڈیو سے متعلق کوئی پختہ میڈیا رپورٹ فراہم نہیں ہوئی جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ ویڈیو میں نظر آرہے جوہری ہتھیار پاکستان کے ہی ہیں۔

Result: False

Sources
Facebook posts by Somalilandmilatry and vevoYB on May 2018
Video published by YouTube Channels Hindustan defence News, sirlurkalot and Sanjeev singh on March/ April 2018


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular