جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkامریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان...

امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی برطرفی پر جشن منائے جانے کی نہیں ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

امریکی صدر جو بائیڈن کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ ایک ٹی وی اسکرین کے سامنے ایک خاتون کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کے چہروں کے تاثرات سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی بات پر خوشیاں منا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ٹی وی پر جیو نیوز کی اسکرین بھی نظر آ رہی ہے۔ جس پر لکھا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے۔

مذکورہ ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کا وہ دعویٰ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ غیر ملکی سازش کے تحت اپوزیشن ہماری حکومت گرانا چاہتی ہے۔ عمران خان نے اس سے متعلق ایک مبینہ خط کا بھی ذکر کیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ دنیا بھر میں زیر بحث رہا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے جشن کی وائرل ویڈیو کو صارفین الگ الگ کیپشن کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ فیس بک پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ دیکھو پٹواریو دیکھو سرپرائز مبارک ہو، امریکی صدر جو بائیڈن عمران خان کی حکومت گرانے اور پاکستان میں بیکاری اور غلام کٹھ پتلی حکومت بنانے پر خوش ہو رہا ہے امریکی غلامی نا منظور، پٹواریوں شرم محسوس کرو تھوڑا”۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی برطرفی پر  جشن منانے کی نہیں یہ ویڈیو
courtesy: Fb/janalam.pti

فیس بک پر ایک صارف نے ہوبہو ویڈیو شیئر کیا ہے، لیکن اس ویڈیو میں جیونیوز کا ٹی وی اسکرین نظر نہیں آرہا ہے، البتہ وہ بیک گراؤنڈ میں آواز جو وائرل ویڈیو میں وہی اس میں بھی ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر پر الگ الگ کیپشن کے ساتھ وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہیں۔ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “
بائیڈن پی ڈی ایم گٹھ جوڑ بے نقاب۔ اب اس کے بعد کچھ نہیں بچا”۔

Courtesy:FB/abughani

فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ والی وائرل ویڈیو کو کتنے صارفین نے شیئر کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں 17 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 318 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Fact Check/Verification

پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی حکومت سے برطرفی سے جوڑ کر امریکی صدر جو بائیڈن کی وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا تو ویڈیو کے آخری حصے سے صاف واضح ہو گیا کہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ مزید تحقیقات کے لئے ہم نے امریکی صدر جوبائیڈن کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں واشنگٹن ایگزامنر، سی بی ایس نیوز، دی گارجین اور فرانس 24 پر شائع 7 اپریل 2022 کی رپورٹس ملیں۔ خبروں کے ساتھ شائع ویڈیو اور وائرل ویڈیو کا موازنہ کیا تو ہمیں دونوں میں واضح فرق نظر آیا۔

کیا واقعی امریکی صدر جو بائیڈن کی یہ ویڈیو عمران خان کی حکومت سے برطرفی کے بعد جشن کی ہے؟

ہم نے جب سبھی میڈیا رپورٹس کو ایک ایک کرکے پڑھا تو ہمیں پتا چلا کہ جس ویڈیو کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر پاکستان کی سیاسی بحران سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے اس سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

مذکورہ سبھی رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو جو بائیڈن اور سپریم کورٹ کی نامزد جج کیٹانجی براؤن جیکسن کی ہے۔ یہ دونوں 7 اپریل 2022 کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے روسویلٹ روم سے سینیٹ ووٹنگ دیکھ رہے تھے۔ اور کیٹانجی براؤن جیکسن کی جیت پر ان دونوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔

اس ویڈیو کو امریکی صدر جو بائیڈن کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا۔ ساتھ ہی کیٹانجی براؤن جیکسن کو جج بنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے اور ویڈیو امریکی صدر جوبائیڈن کیٹانجی براؤن جیکسن کو جج بنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Result: Manipulated Media/ Altered Photo/ Video

Our Sources

Media Report Published by Washingtonexaminer.com
Media Report Published by CBS News on
Media Report Published by France24
Video Report Published by The Guardian News
Twitter post by President Biden
Self Analysis By Newschecker

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular