جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkموٹر سائیکل ریلی کی 2 مختلف ویڈیو کو ایک ساتھ جرمنی سے...

موٹر سائیکل ریلی کی 2 مختلف ویڈیو کو ایک ساتھ جرمنی سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک پر موٹر سائیکل ریلی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ یہ موٹر سائیکل ریلی جرمنی میں کینسر سے متاثر ایک بچے کی خوشی کے لئے کی گئی تھی، ان کے والدین نے موٹر سائیکل مالکان سے کہا کہ وہ سب ان کے گھر کے پاس سے گذرے اور ہاتھ ہلا دے، اس سے بچے کو خوشی ہوگی۔ ان کی امید سے زیادہ تقریباً 20000 موٹر سائیکل والے وہاں پہنچ گئے۔

موٹر سائیکل ریلی کا یہ مناظر جرمنی کے ایک بیمار بچہ سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس ویڈیو کو برازیل میں فلمایا گیا ہے
Courtesy: FB/MAaz ALi

فیس بک موٹر سائیکل ریلی والی ویڈیو کے کیپشن میں صارفین نے لکھا ہے کہ ” ‘انسان بنو’ شمالی جرمنی میں، ایک چھ سالہ لڑکے کو کینسر ہوا اور ڈاکٹروں نے فوری جراحی مداخلت کرنے کا فیصلہ کیا۔ بچے کے والدین اپنے بیٹے کا حوصلہ بلند کرنا چاہتے تھے اور چونکہ وہ جانتے تھے کہ اسے موٹر سائیکلوں سے کتنا پیار ہے، اس لیے انہوں نے اپنی کہانی سوشل میڈیا پر لکھی اور ان موٹرسائیکل سواروں سے پوچھا جو ان کی بالکونی کے سامنے سے گزر کر بچے کی کھڑکی کی طرف ہاتھ ہلا سکتے تھے، اور یقین دلایا کہ یہ اسے بہت خوش کرے گا۔ مقررہ دن، آپریشن سے ایک دن پہلے، والدین کو قطعی طور پر معلوم نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے، لیکن والد نے ایک میڈیا کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ ساٹھ یا اس سے زیادہ موٹر سائیکلیں ان کی کال کا جواب دیں گی۔ بعد میں… مقامی پولس کی جانب سے سڑکوں کو منقطع کرنے اور ٹریفک کو منظم کرنے کے بعد 20000 سے زائد موٹر سائیکلوں کی گنتی کی گئی، انہوں نے والدین کی پکار پر لبیک کہا اور ان کے مالکان نے بیمار بچے کو ہاتھ ہلایا۔ انسانیت بہت بڑا مزہب ہے”۔

Fact Check/Verification

موٹر سائیکل ریلی والی وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا تو ہمیں پتا چلا کہ دو مختلف ویڈیو کو ایک ساتھ شمالی جرمنی کے 6 سالہ کینسر متاثرہ بچے سے جوڑ کر شیئر کیا گیا ہے۔ جب ہم نے ویڈیو کے پہلے حصے کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو ین ڈیکس سرچ کیا تو اس دوران ہمیں 13 جون 2021 کو دی گارجین پر شائع ایک رپورٹ ملی۔ جس میں وائرل ویڈیو میں نظر آ رہے منظر جیسا ایک فریم بھی شائع کیا گیا ہے۔ اس فریم کے کیپشن میں دی گئی جانکاری کے مطابق “ساؤ پالو میں جیر بولسونارو اپنے حامیوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کا کریڈٹ ایلن سانٹوس/برازیل کی صدارت/ای پی اے کو دیا گیا ہے”۔

Courtesy:the guardian

مزید سرچ کے دوران ہم نے “برازیل موٹر سائیکل ریلی” یوٹیوب پر کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 14 جون 2021 کو اپلوڈ شدہ ہو بہو ویڈیو ‘ویڈیو کنگس‘ نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق 12 جون 2021 ہفتے کے روز برازیل کے صدر جیر بولسونارو کی قیادت میں ساؤ پالو میں موٹر پریڈ میں ایک ملین سے زیادہ بائیک سوار شامل ہوئے تھے۔ اس پریڈ کا مقصد ملک میں ریاستی گورنر اور میئرز کے خلاف احتجاج تھا۔ جنہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا۔

Courtesy:YouTube/VideoKings

اس کے علاوہ جب ہم نے ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں ٹریول وتھ رامم نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کا دوسرا حصہ ملا۔ ویڈیو کے کیپشن میں دی گئی معلومات کے مطابق جرمنی میں کینسر سے متاثر ایک 6 سالہ بچے کو حوصلہ دینے کے لئے 20000 بائک سواروں نے اس کے گھر تک پریڈ کی تھی۔ انسانیت اب بھی زندہ ہے۔

Courtesy:YouTube/Travel with Ramim

مزید سرچ کے دوران پتا چلا کہ جولائی 2021 میں تقریباً 15,000 بائیک سواروں نے جرمنی کے مشرقی فریزئین قصبے میں کینسر کے مرض میں مبتلا 6 سالہ لڑکے کو خوش کرنے کے لیے پریڈ نکالی تھی۔ اس سلسلے میں ہمیں کچھ نیوز رپورٹ بھی ملیں، جسے آپ یہاں اور یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔ ان رپورٹس کے بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ 2 مختلف ویڈیو کو ساتھ جوڑ کر گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ موٹر سائیکل ریلی کی دو مختلف ویڈیو کو ساتھ جوڑ کر جرمنی میں انسانیت کی مثال پیش کرنے والے ایک واقعے کا بتاکر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

Result: Misleading/Partly False

Our Sources

Report Published by The Guardian on 13 jun 2021
Video Uploaded on YouTube by Videokings on 14 jun 2021
Video Uploaded on YouTube by Travel with Ramim on 1 aug 2021
Report Published by ndr.de/nachrichten on 24 july 2021

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular