پیر, نومبر 25, 2024
پیر, نومبر 25, 2024

HomeFact Checkشیولنگ پر بیئر چڑھاتے ہوئے نوجوانوں کے اس ویڈیو میں نہیں ہے...

شیولنگ پر بیئر چڑھاتے ہوئے نوجوانوں کے اس ویڈیو میں نہیں ہے کوئی فرقہ وارانہ زاویہ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک مخصوص مذہب کے لوگ شیولنگ پر بیئر ڈال کر ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دو نوجوان شیولنگ پر بوتل سے کچھ ڈالتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

شیولنگ پر بیئر چڑھاتے ہوئے نوجوانوں کے اس ویڈیو میں کوئی فرقہ وارانہ زاویہ نہیں
Courtsey: Twitter@Deepakhindu30

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔

اس کے علاوہ فیس بک صارفین نے بھی شیولنگ پر بیئر چڑھانے والی ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔

Courtsey: Facebook/Ravi Shukla

Fact Check/Verification

وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے کچھ کیورڈ کی مدد سے گوگل پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 26 جون 2022 کو روزنامہ جاگرن کی ویب سائٹ پر شائع کردہ ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق چنڈی گڑھ کے آئی ٹی پارک تھانہ علاقے میں تالاب کے کنارے دو نوجوانوں کی جانب سے شیولنگ پر بیئر چڑھانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ہندو تنظیموں نے دونوں ملزمان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق اکثریت طبقے سے ہے۔

Courtsey: Dainik Jagran

کچھ کیورڈ کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں 27 جون 2022 کو دی انڈین ایکسپریس پر شائع شدہ ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق دونوں ملزمان کی شناخت نریش کمار اور دنیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں چنڈی گڑھ کے سیکٹر 26 کی اناج منڈی میں کام کرتے ہیں۔ پولس کی پوچھ تاچھ کے دوران نوجوانوں نے بتایا کہ وہ چند روز قبل گھگھر ندی میں سیر کے لئے گئے تھے، جہاں دریا کے کنارے شیولنگ کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے ملے، وہ اس وقت نشے میں تھے۔ انہوں نے اسے اکٹھا کیا اور اس پر بیئر انڈیل دی۔ رپورٹ کے مطابق ان دونوں نے وہاں موجود ایک نابالغ لڑکے سے اسے ریکارڈ کرنے کو کہا تھا۔

روزنامہ بھاسکر، ای ٹی وی بھارت اور امر اجالا نے بھی اس واقعہ کے حوالے سے خبریں شائع کی ہیں۔ جن کے مطابق دونوں ہی ملزمان ہندو ہیں۔

اس کے علاوہ نیوز چیکر نے چنڈی گڑھ کے آئی ٹی پارک پولس اسٹیشن سے رابطہ کیا۔ وہاں موجود ہیڈ کانسٹیبل پشپندر سنگھ نے ہمیں بتایا کہ “شیولنگ پر بیئر ڈالنے کا معاملہ چنڈی گڑھ کے آئی ٹی پارک تھانہ علاقے کا ہے۔ دونوں ملزم ہندو ہیں اور ان میں سے ایک کا نام نریش کمار اور دوسرے کا دنیش کمار ہے۔ دونوں کو آئی پی سی کی دفعہ 295 اے اور 34 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک لڑکے کے بازو پر شیو جی کا ٹیٹو بھی بنا ہوا ہے۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ واضح ہوا کہ شیولنگ پر بیئر چڑھانے کے واقعے کی ویڈیو کو گمراہ کن دعویٰ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ اس واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کا ہندو مذہب سے تعلق ہے اور انہیں پولس نے گرفتار بھی کر لیا ہے۔

Result: Partly False

Our Sources

Report Published in Dainik JagranIndian ExpressDainik BhaskarETV Bharat Amar Ujala on June, 25-27 2022

Telephonic Conversation with Chandigarh IT Park Police station Head Constable Pushpinder Singh On Jun 28 2022

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular