اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: کرکٹ کے میدان میں کھڑے نریندر مودی کی یہ تصویر...

Fact Check: کرکٹ کے میدان میں کھڑے نریندر مودی کی یہ تصویر ترمیم شدہ ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
چالیس سال کے وزیر اعظم نریندر مودی آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ میچ کی شروعات کر رہے ہیں۔

Fact
وزیر اعظم مودی نے بھارتی کرکٹروں کے ساتھ اسٹیڈیم میں کھڑے ہو کر قومی ترانہ پڑھا تھا، اسی تصویر کو ترمیم کر کے شیئر کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ کرکٹر روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔ دعوی کیا جا رہا کہ وزیر اعظم مودی 40 سال کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کر نے میدان میں اتر آئے۔

ایک ٹویٹر صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ شاباش نریندر مودی، یہ ان لوگوں کے چہرے پر طمانچہ ہے جو شعیب ملک کو ٹیم سے باہر کرنا چاہتے ہیں، جبکہ 40 سالہ مودی آج آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کر رہے ہیں۔

 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی یہ تصویر آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Twitter @youisthebecausw

امر اجالا کی ایک رپورٹ کے مطابق 9 مارچ کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کے سریز کا آخری مقابلہ احمدآباد میں کھیلا گیا۔ اس مقابلے کو دیکھنے کے لئے دونوں ممالک کے وزیر اعظم اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ میچ سے پہلے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اپنے اپنے ٹیم کے کپتانوں کو اعزاز سے نوازا اور انہیں خاص ٹوپی بھی پیش کی۔ ساتھ ہی وزیر اعظم مودی قومی ترانہ کے دوران اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی نظر آئے۔

اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر بریندر مودی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کرکٹر روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی یہ تصویر آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے کی ہے۔

Fact Check/Verification

سب سے پہلے ہم نے گوگل پر “آسٹریلیا بمقابلہ بھارت نریندر مودی” انگلش کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں احمدآباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے میچ میں شامل نریندر مودی کے حوالے سے ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے ساتھ کھڑے وزیر اعظم مودی کی ملتی جلتی تصویر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ البتہ اس تصویر میں مودی الگ حلیے میں نظر آ رہے ہیں۔

Courtesy: HindustanTimes

ہم نے جب وائرل تصویر اور اصل تصویر کو غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وزیر اعظم مودی کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ تصویر کو غور سے دیکھنے پر یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ روہت شرما کے جسم میں وزیر اعظم کا چہرہ ایڈیٹ کرکے لگایا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی، روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی یہ تصویر احمدآباد اسٹیڈیم کی ہے۔ جہاں تینوں لوگ قومی ترانہ کے لئے کھڑے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر نیوز ویب سائٹس نے بھی اس حوالے سے خبریں شائع کی ہیں۔

بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے احمدآباد میں میچ سے پہلے قومی ترانہ گائے جانے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ جس کے 9 سکینڈ پر وائرل تصویر جیسا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

Courtesy: Twitter @ianuragthakur

درج ذیل میں موجود گرافک کے ذریعے وائرل تصویر اور اصل تصویر میں کی گئی نشاندہی سے واضح فرق کیا جا سکتا ہے ۔

پی ایم انڈیا ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 17 ستمبر 1950 میں پیدا ہوئے تھے۔ اس حساب سے ان کی عمر 73 سال ہوئی، یہ دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا کہ وہ 40 سال کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کرکٹر مہیندر سنگھ دھونی سرمنڈوا کر بن گئے ہیں بھکشو؟

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر ترمیم شدہ ہے۔ دراصل وزیر اعظم  نے بھارتی کرکٹروں کے ساتھ اسٹیڈیم میں کھڑے ہو کر قومی ترانہ پڑھا تھا۔ اسی تصوئر کو ایڈیٹ کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: Altered Photo

Our Sources
Image published by HindustanTimes, NDTV and ABP News on 09 March 2023

Tweet by @ianuragthakur
DOB info of PM Modi
Self analysis


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular