Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
Claim
چہرے پر ہاتھ رکھے اداس بچے کی ایک تصویر ترکی میں آئے تازہ زلزلے کے بعد کا بتاکر شیئر کی جا رہی ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ترکی میں زلزلے کے بعد ایک بچہ درد کی کیفیت کو کس طرح محسوس کر رہا ہے”۔
Fact
چہرے پر ہاتھ رکھے اداس بچے کی تصویر کو ہم نے سب سے پہلے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 2020 کو شائع شدہ یعنی سفک اور شٹر اسٹاک کی ویب سائٹس پر ہوبہو تصویر ملی۔ لیکن اس رپورٹ میں تصویر کی لوکیشن واضح نہیں کی گئی ہے۔ البتہ شٹر اسٹاک پر تصویر کا کریڈٹ زاپیاایوا ہنّا نامی فوٹوگرافر کو دیا گیا ہے۔ لیکن زاپیاایوا ہنّا کے سوشل میڈیا ہینڈلس پر بھی ہمیں یہ تصویر نہیں ملی۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں وائرل تصویر انابل میگزین نام کی ویب سائٹ پر 27 نومبر 2019 کو شائع شدہ رپورٹ میں ملی۔ جس میں اس تصویر کو البانیا کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ویب سائٹ نے بھی تصویر کو البانیا کا بتایا ہے۔
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ چہرے پر ہاتھ رکھے اداس بچے کی یہ تصویر ترکی میں آئے تازہ زلزلے کی نہیں ہے، بلکہ انٹر نیٹ پر یہ تصویر 2019 سے موجود ہے۔
Result: False
Our Sources
Report published by Yanisafak on 12/11/2020
Image published by Shutterstock
Report published by Anabel Magazine on 27/11/2020
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.