جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا پولس گرفت میں نظر آرہا شخص نواز شریف اور...

Fact Check: کیا پولس گرفت میں نظر آرہا شخص نواز شریف اور شہباز شریف کے والد ہیں؟ پورا سچ یہاں جانیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim:
پولس گرفت میں نظر آرہا شخص پاکستان کے سابق اور موجودہ وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے والد ہیں۔
Fact:
تصویر میں نظر آرہا شخص علیحدگی پسند کشمیری رہنما مقبول بھٹ ہے۔ جنہیں 1984 میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں دو پولس اہلکاروں کے درمیان ایک شخص کھڑا ہے، جس کے ہاتھ میں ہتھکڑی لگی ہوئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شخص پاکستان کے سابق اور موجودہ وزیر اعظم نواز شریف و شہباز شریف کے والد ہیں۔ جنہیں پولس نے 1958 میں بھینس چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

تصویر میں نظر آرہا شخص نواز شریف اور شہباز شریف کے والد نہیں ہے۔

واہٹس ایپ پر بھی اس تصویر کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Fact Check/ Verification

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے والد کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں فری پریس کشمیر نامی ویب سائٹ پر ہوبہو تصویر ملی۔ جسے 11 فروری 2019 کو شیئر کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں تصویر میں نظر آرہے شخص کا نام کشمیری علیحدگی پسند لیڈر مقبول بھٹ بتایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ان پر ایک خفیہ پولس اہلکار کے قتل کا الزام لگایا گیا تھا۔ جس کے بعد جج نیلکنٹھ گنجو نے اگست 1968 کو اسے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں مقبول بھٹ کے حوالے سے دی پرنٹ اور فرنٹ لائن نامی ویب سائٹ پر شائع رپورٹس موصول ہوئیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سفارت کار رویندر مہاترے کے اغوا اور قتل میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ملحق ہونے کی خبر پر لوگوں میں پھوٹے غصے کو کم کرنے کے لئے اندرا گاندھی حکومت نے 11 فروری 1984 کو اچانک سے مقبول بھٹ کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کر دیا۔ ان کی لاش بھی ان کے لواحقین کو نہیں دی گئی۔

شہباز شریف اور نواز شریف کے والد کا نام کیا ہے؟

ہم نے سب سے پہلے گوگل پر شہباز شریف اور نواز شریف کے والد کا نام کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بریٹینیکا ڈاٹ کام اور نیشنل ایمبسی آف پاکستان کی ویب سائٹ پر پاکستان کے سابق و موجودہ وزیر اعظم نواز شریف و شہباز شریف کے والد کا نام میاں محمد شریف بتایا گیا ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل تصویر میں پولس گرفت میں نظر آرہا شخص پاکستان کے سابق اور موجودہ وزیر اعظم نواز شریف و شہباز شریف کے والد نہیں ہے۔ بلکہ علیحدگی پسند کشمیری لیڈر مقبول بھٹ ہیں۔ جنہیں 1984 میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔

Result: False

Sources
Reports published by The Print, Free Press Kashmir and Frontline on 2019, 2020, 2022
Ex PM of Pakistan Nawaz Sharif and recent PM Shahbaz Sharif father related Information on National Assembly of Pakistan and Britannica


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular