ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا فلسطینی جنگجوؤں کے اسرائیل کی سڑک پر نماز ادا...

Fact Check: کیا فلسطینی جنگجوؤں کے اسرائیل کی سڑک پر نماز ادا کرنے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ پورا سچ یہاں پڑھیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ ویڈیو فلسطینی جنگجوؤں کے اسرائیل کی سڑک پر نماز ادا کرنے کی ہے۔
Fact
ویڈیو پرانی اور افغانستانی فوجیوں کی سڑکوں پر نماز ادا کرنے کی ہے۔

الجزیرہ نیوز ویب سائٹ پر شائع 19 اکتوبر کی ایک رپورٹ کے مطابق حماس اسرائیل کے مابین چل رہی لڑائی میں تقریباً 3,478 فلسطینیوں کی اموات ہوئی ہے، جبکہ 12 ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں 1200 اسرائیلیوں کی اموات اور 3000 سے زائد اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اب اسی لڑائی سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر طرح طرح کے پوسٹ فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کئے جا رہے ہیں۔

ان دنوں ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں سڑکوں پر قطار میں گاڑیاں کھڑی ہیں اور فوجی جوان الگ الگ جماعت میں نماز ادا کر رہے ہیں، وہیں کچھ فوجی جوان ان کی نگرانی کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلسطینی جنگجو اسرائیل کی سڑک پر نماز ادا کر رہے ہیں، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

یہ ویڈیو فلسطینی جنگجوؤں کے اسرائیل کی سڑک پر نماز ادا کرنے کی نہیں ہے۔

Fact Check/Verification

ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ین ڈیکس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 17 مئی 2022 کو شیئر شدہ اسکانی حلیم نامی انسٹاگرام ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو افغانستان کا بتایا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو ایک دوسرے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی موصول ہوئی، جسے 12 دسمبر 2021 کو شیئر کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو غور سے دیکھنے پر اس میں سفید رنگ کے پرچم پر کلمہ طیبہ (لا إله إلا الله محمد رسول الله) لکھا ہوا نظر آیا، اس کے علاوہ گاڑیوں پر افغانستان کے دیگر آرمی ایمبلم بھی دیکھنے کو ملے۔ جس سے واضح ہوا کہ ویڈیو کا تعلق فلسطینی جنگجوؤں کی سڑک پر نماز ادا کرنے کی نہیں ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہی گاڑیوں پر لگے پرچم سے معلوم ہوتا ہے کہ ویڈیو فلسطینی جنگجوؤں کے اسرئیل کی سڑک پر نماز ادا کرنے کی نہیں ہے اور نہ ہی یہ فلسطین اسرائیل کے مابین چل رہی حالیہ لڑائی کے دوران کی ہے۔

Result: False

Sources
Instagram post by Saeed_m.4 and askani.haleem on 2022- 2021
Self-analysis by Newschecker


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular