بدھ, مئی 1, 2024
بدھ, مئی 1, 2024

ہومFact CheckFact Check: بھارتی لڑکی انجو کے پاکستانی دوست نصر اللہ سے ملنے...

Fact Check: بھارتی لڑکی انجو کے پاکستانی دوست نصر اللہ سے ملنے جانے کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
بھارتی لڑکی انجو نے ویڈیو شیئر کر بتایا کہ وہ اپنے فیس بک دوست نصر اللہ سے ملنے پاکستان کیسے پہنچی۔
Fact
ویڈیو میں نظر آرہی لڑکی انجو نہیں ہے، بلکہ یوٹیوبر میگھا جیسوال ہے اور یہ ویڈیو پرانی ہے۔

پاکستانی سیما حیدر کے بعد ان دنوں بھارت کی انجو نامی لڑکی انٹرنیٹ پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہے۔ انجو گزشتہ دنوں بھارت سے دو بچوں کو چھوڑ کر پاکستان کے خیبرپختونخوا کے رہنے والے نصراللہ سے ملنے پہنچ گئی۔ پاکستانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انجو نے اپنے فیس بک دوست سے نکاح کرلیا ہے۔ حالانکہ ہم اس دعوے کی تصدیق نہیں کرتے ہیں۔

اب اسی واقعے سے جوڑکر ایک خاتون کا ویلاگ شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں خاتون واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان جاتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور وہ اپنے کرتارپور کوری ڈور سفر کے بارے میں بتا رہی ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی لڑکی انجو نے ویڈیو شیئر کر بتایا کہ وہ سرحد پار کرکے اپنے دوست نصراللہ سے ملنے کیسے پہنچی ہے۔

ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “بھارتی لڑکی انجو اپنے فیسبک کے دوست پاکستانی لڑکے نصراللہ سے ملنے پاکستان کیسے آئی انجو نے ویڈیو شیئر کر دی”۔

یہ ویڈیو بھارتی لڑکی انجو کی نہیں بلکہ یوٹیوبر میگھا کی ہے۔
Courtesy: Facebook/ Shabir Ahmed

Fact Check/ Verification

بھارتی لڑکی انجو کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک چہرے والے فریم کو فیس چیک ٹول کی مدد سے سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہوبہو ویڈیو کا فیس بک اور ٹک ٹاک کا لنک فراہم ہوا۔

Courtesy: Facecheck.id

ہم نے لنک کلک کیا تو 17 فروری 2021 کو شیئر شدہ ہپی گرووی لکی نام کے فیس بک پیج پر 25 منٹ 27 سکینڈ پر مشتمل ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ویڈیو میں نظر آرہی لڑکی پاکستان میں موجود کرتار پور کوری ڈور گردوارا دربار صاحب جانے کا تجربہ بیان کر رہی ہے۔ جہاں ایک خاندان کی ملاقات 72 سال بعد ہوئی۔

Courtesy: Facebook/ Happy Grovy Lucky

یہی ویڈیو ہمیں ہپی گرووی لکی کے یوٹیوب چینل پر بھی ملی۔ جسے 28 مارچ 2020 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ اس میں بھی خاتون کرتارپور کوری ڈور جانے کا تجربہ بیان کرتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

Courtesy: YouTube/ Happy Grovy Lucky

پھر ہم نے یوٹیوب چینل کے آباؤٹ سیکشن کو دیکھا تو پتا چلا کہ ویڈیو میں نظر آرہی لڑکی کا نام میگھا جیسوال ہے۔ یہاں یہ واضح ہوا کہ یہ ویڈیو بھارتی لڑکی انجو کے پاکستانی فیس بک دوست نصراللہ سے ملنے جانے کی نہیں ہے۔

Courtesy: YouTube/ Happy Grovy Lucky

پھر ہم نے انجو اور وائرل ویڈیو میں نظر آرہی لڑکی کو غور سے دیکھا تو دونوں چہرے مختلف تھے۔ جسے درج ذیل کے گرافک میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر کو بھارتی ایجنسی را کا ایجنٹ بتاکر مختلف خواتین کی تصاویر کی جا رہی ہیں شیئر

مزید تفصیلات کے لئے ہم نے میگھا سے ایم میل کے ذریعے رابطہ کیا ہے، جواب موصول ہوتے ہی ہم اس آرٹیکل کو اپڈیٹ کر دیں گے۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی لڑکی انجو کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل بھارتی یوٹیوبر میگھا جیسوال کی ہے اور تقریباً 3 سال پرانی ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by happygroovylucky on 17 Feb 2021
Self Analysis by Newschecker


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular