Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
Claim
سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات سے متعلق ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے نیویارک کے یشیوا اور محمد بن زائد یونیورسٹی نے مشترکہ پروگرام کا انعقاد 8 دسمبر 2023 کو کیا ہے۔
ایک پوسٹ کے ساتھ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “امارات: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب ایک اور قدم کے طور پر، نیویارک کے یشیوا اور محمد بن زائد یونیورسٹی نے کل متحدہ عرب امارات میں مشترکہ یہودی مطالعاتی پروگرام کا آغاز کیا ہے”۔
Fact
اس پوسٹ کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی ٹائمس آف اسرائیل پر 30 اپریل 2023 کو اس حوالے سے شائع ایک خبر ملی، جس کے مطابق یشیوا یونیورسٹی نے متحدہ عرب امارات میں اپنی طرز کی پہلی یہودی مطالعاتی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ یہ ایک یو ایس یہودی یونیورسٹی اور یو اے ای یونیورسٹی کے درمیان ہونے والی پہلی کانفرنس تھی اور اس کا مقصد اداروں کے درمیان علمی شراکت داری اور یہودیوں و مسلمانوں کے بیچ بات چیت کو فروغ دینا تھا۔
مزید معلومات کے لئے ہم نے یشیوا یونیورسٹی کی ویب سائٹ کھنگالی، جہاں ہمیں اس حوالے سے موجود ایک آرٹیکل فراہم ہوا۔ جس کے مطابق 3 مئی 2023 کو یشیوا یونیورسٹی کے زہاوا اور موشیل اسٹراس سینٹر، ربی آرتھر شنیئر پروگرام اور برنارڈ ریول گریجویٹ اسکول آف جوڈیک اسٹڈیز نے، محمد بن زائد یونیورسٹی کے ساتھ مل کر دبئی کے کراس روڈ آف سولائزیشن میوزیم میں ثقافتی اور مذہبی شناختوں کو ملانے والی ایک تاریخی تقریب کی میزبانی کی تھی۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل دعویٰ گمراہ کن ہے، دراصل یہ پروگرام 3 مئی 2023 کو منعقد کیا گیا تھا، جس کا مقصد علمی شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔
Result: Missing Context
Sources
Reports published by The Times of Israel and YU News on April, May 2023
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.