Authors
Claim
چین کے شاپنگ مال میں بنے ڈیجیٹل چھت کی ویڈیو۔
Fact
یہ ویڈیو چین کے شاپنگ مال میں بنے ڈیجیٹل بام کی نہیں ہے بلکہ جنوبی کوریا میں بنے انسپائر انٹرٹینمنٹ ریزاٹ کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل بام کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں چھت پر گرافیکل ویڈیو نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو چین کے شاپنگ مال میں بنے ڈیجیٹل بام کی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے لکھا ہے کہ “چین کا شاپنگ مال، گاہک پریشان خریداری کریں یا چھت دیکھیں”۔
Fact Check/ Verification
چین کے شاپنگ مال میں بنے ڈیجیٹل بام کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے فریم کے ساتھ 27 نومبر 2024 کو نیو یارک کی فیسی لیٹیز میڈیا گروپ پر شائع ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق یہ تصویر جنوبی کوریا کے موہینگن انسپائر انٹرٹینمنٹ ریزاٹ کی ہے۔
پھر ہم نے یوٹیوب پر موہیگن انسپائر ایٹرٹینمنٹ ریزاٹ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں ایک جنوری 2024 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو آئی ویل بی بیک 2 نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس میں بھی ویڈیو کو جنوبی کوریا کے موہیگن انسپائر انٹرٹینمنٹ ریزاٹ میں بنے ڈیجیٹل چھت کا بتایا گیا ہے۔
جیو لوکیشن کی مدد سے ہم نے گوگل میپس پر کیورڈ سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ انسپائرل انٹرٹینمنٹ ریزاٹ جنوبی کوریا میں موجود ہے۔
مزیر سرچ کے دوران ہمیں انسپائر کوریا نامی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو موصول ہوئی، جس میں وائرل ویڈیو جیسے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ جس کے بارے میں تفصیلات یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو چین کے شاپنگ مال میں بنے ڈیجیٹل بام کی نہیں ہے بلکہ جنوبی کوریا میں بنے انسپائر انٹرٹینمنٹ ریزاٹ کے اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ اسٹریٹ کی ہے۔
Result: False
Sources
Report published by Facilities online on 27Nov 2023
Video published by YouTube Channels I’ll BE BBACKII and InspireKorea on 2024
Geo location
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔