جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مختصر فیکٹ چیک یہاں...

Weekly Wrap: سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر جرمنی کسان آندولن اور میکسیکو- ٹیکساس سرحدی کشیدگی کے تناظر میں مختلف ویڈیوز کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان سے متعلق قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا بتاکر پرانی ویڈیو شیئر کی گئی۔ ان سبھی وائرل پوسٹ سے متعلق مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف فرانس کے کسانوں کے احتجاج کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف کسانوں نے فصلوں کی باقیات کو میکڈونلڈ میں پھینک دیا۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو فرانس کے کسانوں کی جانب سے کئے گئے احتجاج کی ہی ہے، لیکن اس کا اسرائیل اور فلسطین میں چل رہی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

کیا ٹیکساس میں ٹریکٹر کے ساتھ سرحد پر جمع ہوئے امریکی کسانوں کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

تاریک رات میں سڑکوں پر نظر آرہے متعدد ٹریکٹروں والی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ امریکی کسان ٹیکساس میں ٹریکٹر کے ساتھ سرحد کی حفاظت کے لئے جمع ہو گئے ہیں۔ ہماری تحقیقات سے پتا چلا کہ اس ویڈیو کا ٹیکساس میں ہو رہے حالیہ احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ جرمن کسانوں کے احتجاج کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا امریکی حکومت اور تارکین وطن کے خلاف حالیہ احتجاج کی ہے یہ ویڈیو ؟

سڑکوں پر قطار میں نظر آرہی گاڑیوں کی ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ امریکہ کی جو بائیڈن حکومت کے خلاف احتجاج اور تاریکین وطن کے بہاؤ کو ختم کرنے کے مطالبے کے لئے امریکیوں کے ٹیکساس جانے کی ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں تحقیقات کیا تو معلوم ہوا ویڈیو پرانی اور کرونا وباء کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے خلاف کئے گئے احتجاج کی ہے۔ پورا آرٹیکل پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پاکستانی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر مظاہرے کی ایک ویڈیو کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پاکستانی چیف جسٹس قاضی فائض عیسیٰ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ جب ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور بھارت کے راجستھان کے راجپوت رہنما گوگا میڑی کے قاتلوں کے خلاف کئے گئے احتجاج کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular