Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر اس ہفتے لوک سبھا انتخابات 2024 سے متعلق متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئی۔ جن میں سے ایک پاکستان میں ووٹنگ کی دھاندلی کی تھی، جسے بھارت کا بتایا گیا، اس کے علاوہ ای وی ایم پر سیاہی پھینکنے اور وی وی پیٹ میں گڑبڑی کا بتا کر بھی فرضی پوسٹ شیئر کئے گئے۔ وہیں حجاب پوش خاتون کو پولنگ اسٹیشن سے گرفتار کرنے کی پرانی ویڈیو کو حالیہ الیکشن سے جوڑ کر شیئر کیا گیا۔ جس سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھے جا سکتے ہیں۔
کیا بھارت میں ووٹوں کی دھاندلی کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟
سوشل میڈیا پر پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی دھاندلی کی ایک ویڈیو کو بھارت کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ جب ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو بھارت کی نہیں ہے بلکہ پاکستان کی ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔
کیا ای وی ایم پر سیاہی پھینکتے ہوئے شخص کی یہ ویڈیو 2024 لوک سبھا انتخابات کی ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ایک شخص ای وی ایم پر سیاہی پھینکتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ناگپور لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے ووٹ کرنے آئے ایک شخص نے ای وی ایم پر سیاہی پھینک دی۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ کے دوران بی ایس پی لیڈر کی جانب سے پولنگ بوتھ میں موجود ای وی ایم پر سیاہی پھینکنے کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا وی وی پیٹ سے ہیر پھیر کرنے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟
وی وی پیٹ سے پرچی نکالنے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ہوئی پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد بی جے پی کی جانب سے وی وی پیٹ سے پرچی چرانے کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے بعد ووٹنگ پرچیوں کو محفوظ کرنے کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
کیا حالیہ انتخابات کے لئے ووٹنگ کرنے گئیں مسلمان خواتین کو پولس نے بنایا تشدد کا نشانہ؟
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کو حالیہ لوک سبھا انتخابات کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ لوک سبھا انتخابات کی پولنگ کے دوران ووٹنگ کرنے گئی مسلمان برقعہ پوش خواتین کو ووٹ کرنے سے روکا گیا۔ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو پرانی اور رام پور کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
کیا وزیر اعظم مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی کے مزار پر چادر چڑھانے کی یہ ویڈیوں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کی ہے؟
وزیر اعظم مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی کے مزار پر چادر چڑھانے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی اور یوگی آدیتہ ناتھ نے مزار پر چادر چڑاھائی۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو 2018 کی ہے۔ جب انہوں نے سنت کبیر کی درگاہ پر حاضری دی تھی۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.