جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: این ڈی اے کی حمایت کرنے پر چندر بابو نائیڈو...

Fact Check: این ڈی اے کی حمایت کرنے پر چندر بابو نائیڈو کی تصویر جلائے جانے کی نہیں ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر ایک ایکس صارف نے چندر بابو نائیڈو کی تصویر کی بے حرمتی کئے جانے اور اسے جلانے کی ایک ویڈوی شیئر کی ہے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “چندر بابو نائیڈو سے آندھرا پردیش کی عوام این ڈی اے میں شامل ہونے پر ناراض ہے، آپ اس ویڈیو میں دیکھئے کہ کس طرح ان کے پوسٹر پر جوتے مار کر آگ کے حوالے کر رہے ہیں”۔

چندر بابو نائیڈو کی تصویر کی بےحرمتی والی یہ ویڈیو پرانی ہے۔
Courtesy: X@muftitaliboffic

بھارتیہ جنتا پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپنے دم پر مکمل اکثریت حاصل نہیں کر سکی، اس لئے نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بننے کے لئے اپنی اتحادی پارٹیوں کی ضرورت ہے۔ تلگو دیشم پارٹی(ٹی ڈی پی) کے سربراہ چندر بابو نائیڈو نے الیکشن نتائج کے اگلے دن 5 جون کو دہلی کا دورہ کیا اور وہاں این ڈی اے کی میٹنگ میں شرکت کی اور کہا کہ وہ مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے این ڈی اے کی حمایت کریں گے۔

Fact

وائرل ویڈیو کے چند فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ تلگو زبان میں تلگو گریٹ آندھرا نامی نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والی 29 مارچ 2024 کی ایک خبر میں ملی۔ جس کے مطابق آندھرا پردیش میں ہونے والے انتخابات کے لئے ٹی ڈی پی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد کچھ حلقوں میں احتجاج کئے گئے۔ ٹکٹ نہ ملنے والے رہنماؤں کے حامیوں نے پارٹی دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا اور چندر بابو نائیڈو کی تصویر بھی جلا ئے۔

Courtesy: Greatandhra

مزید سرچ کے دوران ہمیں ہوبہو ویڈیو کے ساتھ اسی واقعے کی دیگر ویڈیوز تلگو نیوز چینل ٹوپاکی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر موصول ہوئیں۔ ویڈیو کو اس ہینڈل سے 29 مارچ 2024 کو شیئر کیا گیا تھا۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع کے گنٹکل علاقے میں پیش آیا تھا۔ جہاں ٹی ڈی پی کارکنوں نے چندر بابو نائیڈو کی تصویر کو نذرآتش کیا تھا۔

Courtesy: X @tupaki_oficial

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ڈی پی نے گنٹکل سے گمنور جیارام کو ٹی ڈی پی لیڈر جتیندر گوڑ کی جگہ ٹکٹ دیا گیا تھا۔ جس سے ناراض ہو کر جتیندر گوڑ کے کارکنوں نے ٹی ڈی پی کے دفتر پر حملہ کردیا تھا اور وہاں رکھی کرسیوں اور میزوں کو آگ لگا دی اور پھر چندر بابو نائیڈو کی تصویر کو بھی نذر آتش کیا تھا۔

Courtesy: The Indian Express

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کی خاتون لیڈر نونیت رانا کی یہ ویڈیو الیکشن نتائج سے پہلے کی ہے

اس طرح انٹر نیٹ پر ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ مذکورہ ویڈیو مارچ 2024 کی ہے، جب ٹی ڈی پی لیڈر کو ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض حامیوں نے چندر بابو نائیڈو کے خلاف مظاہرے کے دوران ان کی تصویر کو نذرآتش کر دیا تھا۔

Result: False

Sources
Report published by Telugu Greatandhra on 29 March 2024
X post by @tupaki_official on 29 March 2024
Report published by The Indian Express on 29 March 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular