ہفتہ, ستمبر 14, 2024
ہفتہ, ستمبر 14, 2024

ہومFact Checkروس کی جانب سے یوکرین پر ہوئے حملے کا نہیں ہے یہ...

روس کی جانب سے یوکرین پر ہوئے حملے کا نہیں ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک پر روس کی جانب سے یوکرین پر ہوئے حملے کا بتاکر ایک دھماکے کا ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارف نے 45 سیکینڈ کے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا۔ یوکرین کا دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تیسری عالمی جنگ کا ماحول بننے جا رہا ہے۔ نیٹو اتحادی ممالک اور روس آمنے سامنے آگئے ہیں”۔

روس کی جانب سے یوکرین پر ہوئے حملے کا نہیں ہے یہ ویڈیو
Courtesy:fb/ahsanpatail

فیس بک پر ایک دوسرے صارف نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے”روس نے یوکرین پر بیلیسٹک میزائلوں کے حملے کر دیئے”۔

روس کی جانب سے یوکرین پر ہوئے حملے کا نہیں ہے یہ ویڈیو
Courtesy:fb/Tahir Javed

ان دنوں روس اور یوکرین میں کشیدگی کا ماحول برپا ہے۔ بی بی سی اردو پر شائع 24 فروری کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی فوج شمالی و مشرقی یوکرین میں داخل ہو چکی ہے۔ وہیں یوکرین کا دعوی ہے کہ اس نے 50 روسی فوجیوں کو مار گرایا ہے۔ اسی کے پیش نظر ان دنوں سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیو اور تصاویر کو حالیہ روس کی جانب سے یوکرین پر ہوئے حملے کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Fact Check/Verification

روس کی جانب سے یوکرین پر ہوئے حملے کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بی بی سی نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 14 اگست 2015 کو اپلوڈ شدہ ویڈیو ملی۔ ویڈیو کے 19 سیکینڈ کے بعد ہمیں وائرل ویڈیو جیسے مناظر دیکھنے کو ملے۔

ویڈیو کے کیپشن میں دی گئی جانکاری کے مطابق یہ ویڈیو چین کے تیانجِن سٹی کے ویئرہاؤس میں ہوئے دھماکے کی ہے۔ اس دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ بی بی سی کے مطابق یہ ویڈیو عین شاہد ڈین وین ڈورین نے فلمایا تھا۔

Courtesy:BBCNews

بی بی سی نیوز پر ملی جانکاری سے واضح ہو گیا کہ ویڈیو پرانی ہے اور روس کی جانب سے یوکرین پر ہوئے حملے کی نہیں ہے۔ پھر ہم نے مذکورہ کیورڈ کو گوگل پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں دی گارجین، یورونیوز اور سی بی ایس نیوز پر وائرل ویڈیو کے ساتھ شائع 15 اگست 2015 کی خبریں ملیں۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق چین کے تیانجن میں اس مقام پر دھماکہ ہوا جہاں زہریلے کیمیکل و گیس کا ذخیرہ تھا اور اس حادثے میں فائر فائٹرز سمیت 55 لوگوں کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔ یہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ اسےخلا میں سیٹلائٹ سے بھی دیکھا گیا۔

Courtesyy:theGuardian

یہ بھی پڑھیں:حماس کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹ کا نہیں ہے یہ ویڈیو

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ دھماکے کی وائرل ویڈیو روس کی جانب سے یوکرین پر ہوئے حملے کی نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور چین کے تیانجن میں ہوئے دھماکے کی ہے۔

Result – False Context / False

Our Sources

BBCNews:https://www.youtube.com/watch?v=993wlZ6XFSs

TheGuardian.com:https://www.theguardian.com/world/video/2015/aug/14/eyewitness-tianjin-china-chemical-explosion-video

CBSNews:https://www.cbsnews.com/video/china-warehouse-explosion-new-blasts-and-toxic-winds-and-rising-death-toll/#x

Euronews:https://www.youtube.com/watch?v=qARRLogg38k

وٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular