جمعہ, ستمبر 27, 2024
جمعہ, ستمبر 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: پاکستانی فوجی جوانوں کی لاشوں کی پرانی تصویر فرضی دعوے...

Fact Check: پاکستانی فوجی جوانوں کی لاشوں کی پرانی تصویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Chayan Kundu

Claim

سوش میڈیا پر فوجی جوانوں کی لاشوں کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ آکاش وانی اردو کی ویب سائٹ پر 14 ستمبر 2024 کو شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں کشمیری انتہاپسندوں کے مابین ہونے والے ایک تصادم میں بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں کی موت ہوگئی جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے مذکورہ فوجی جوانوں کی لاشوں کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں دو جوان زمین پر اوندھے منہ نظر آرہے ہیں اور ان کے اردگرد اسلحے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ بھارتی فوج کے دو جوان ہیں، جنہیں کشمیری انتہا پسندوں نے آج جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں ہلاک کردیا۔ صارفین نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں کشمیری انتہاپسندوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران دو بھارتی فوجی ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

ہم نے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 31 دسمبر 2018 کو اپلوڈ شدہ زی نیوز سے متصل وی اون ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 1 منٹ 13 سکینڈ پر مشتمل ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے 25 سکینڈ پر ہوبہو تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وی اون ٹی وی نے اے این آئی کے حوالے سے اپنی رپورٹ بتایا ہے کہ پاکستان کی بی اے ٹی (بارڈر ایکشن ٹیم) نے جب جموں کشمیر کے نوگام سیکٹر میں ایل او سی کے قریب چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو بھارتی فوج نے اسے ناکام بنادیا۔

courtesy: YouTube/WION

مذکورہ رپورٹ سے واضح ہوا کہ وائرل تصویر پرانی ہے اور اس کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بےبنیاد ہے۔ پھر ہم نے اے این آئی کی اس رپورٹ کو تلاشا، جس کے حوالے سے وی اون نے اپنی خبر شائع کی تھی۔ گوگل پر “انڈین آرمی کیلڈ ٹو پاکستانی سولجرز: اے این آئی” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں 31 دسمبر 2018 کو شیئر شدہ ہوبہو تصویر اے این آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق فوجی جوانوں کی یہ دونوں لاشیں پاکستانی سولجرز کی ہیں، جنہیں بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

courtesy: X@ANI

اس کے علاوہ اسی تصویر سے متعلق دسمبر 2018 میں شائع ہونے والی انڈیا ٹی وی نے فوج کے ایک ترجمان کے حوالے سے لکھا ہے “فوج نے اتوار کی صبح نوگام سیکٹر میں سرحدی چوکی کو نشانہ بنانے کی بی اے ٹی کی کوشش کو ناکام بنا دیا” مزید لکھا ہے بھارتی فوج نے دو حملہ آور پاکستانی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

courtesy: India TV

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ فوجی جوانوں کی لاشوں کی یہ تصویر جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں حالیہ دنوں دہشت گردوں کے جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بھارتی جوانوں کی نہیں ہے بلکہ 6 برس پرانی ہے اور دونوں ہلاک شدہ جوان پاکستانی فوج کے ہیں۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube Channel WION on 31 Dec 2018
Image shared by ANI X handle on 31 Dec 2018
Report published by India TV on 31 Dec 2018


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Chayan Kundu

Most Popular