پیر, نومبر 25, 2024
پیر, نومبر 25, 2024

HomeFact CheckFact Check: اسرائیلی پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر حزب اللہ کے حملے کی...

Fact Check: اسرائیلی پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر حزب اللہ کے حملے کی نہیں ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
حزب اللہ کی جانب سے حیفہ میں اسرائیلی پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر کئے گئے حملے کی ویڈیو۔
Fact
نہیں، یہ منظر یمن کے شہر حدیدہ میں اسرائیلی فضائیہ حملے کا ہے۔

سوشل میڈیا پر آگ کے بلند شعلوں والی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا منظر حزب اللہ کی جانب سے حیفہ میں اسرائیلی پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر کئے گئے حملے کا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “حزب اللہ نے حیفہ میں اسرائیلی پیٹرو کیمیکل پلانٹ تباہ کر دیا ہے”۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

ایران کی دی اسلامک ری پبلک نیوز ایجنسی (ارنا) کے مطابق رواں ماہ کی 25 تاریخ کو اسرائیلی کے حیفہ کے جنوب میں فوجی اڈے، المنارہ کی صہیونی بستی، بغدادی بیس، المرج بیس و کرمل بستی کو میزائل اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے ایک دھماکے کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو اسرائیلی پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر حزب اللہ کی طرف سے کئے گئے حملے کی ہے۔

Fact Check/Verification

اسرائیلی پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 30 ستمبر 2024 کو فرانس پریس کے حوالے سے شائع ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو شائع کیا گیا ہے۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ اسکرین شارٹ یمن کے حدیدہ میں اسرائیلی کی جانب سے کئے گئے حملے کی ہے۔ جس کا کریڈٹ رائٹرز کے سوشل میڈیا کو دیا گیا ہے۔

Courtesy: South China Morning Post

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو بی بی سی کی ویب سائٹ اور دی نیشنل نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 30 ستمبر 2024 کو اپلوڈ شدہ ملی۔ ان رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کو حوثیوں کے المصیرہ ٹی وی نے اس وقت فلمایا تھا جب اسرائیل نے الہالی پاور اسٹیشن پر ایئر اسٹرائک کیا تھا۔ جس کی تصدیق اسرائیل ڈیفنس فورس نے بھی ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس حملے کے ایک دن پہلے تل ابیب کے بین گُریون ایئر پورٹ پر حوثیوں کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا تھا۔

Courtesy: BBC

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ملٹری فیکٹری پر کئے گئے حملے کی نہیں ہے یہ تصویر

Conclusion

اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کا تعلق حزب اللہ کی جانب سے حیفہ میں اسرائیلی پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر کئے گئے حملے سے نہیں ہے بلکہ یہ منظر 29 ستمبر 2024 کو یمن کے شہر حُدیدہ پر کئے گئے اسرائیلی فضائیہ حملے کے بعد کا ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by South China Morning Post on 30 Sept 2024
Video published by BBC and The National News on 30 Sept 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular