پیر, جولائی 22, 2024
پیر, جولائی 22, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا واقعی چاند کے زمین کے قریب آنے پر فضاء...

Fact Check: کیا واقعی چاند کے زمین کے قریب آنے پر فضاء میں اڑنے لگی چیزیں؟ وائرل ویڈیو کا جانیں سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
قدرتی کرشما، چاند کے زمین کے قریب آتے ہی ساری چیزی فضاء میں تیرنے لگی۔
Fact
یہ ایڈ فلم کا ایک کلپ ہے، جسے وی ایف ایکس کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں زمین کے قریب چاند آتے ہوئے نظر آرہا ہے، جس کے بعد زمین سے آسمان کی طرف گاڑیاں، گھر، گملے اور جانور وغیرہ سب فضاء میں تیرنے لگتے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آ رہے مناظر ایک قدرتی کرشما ہیں۔ پوسٹ کے کمنٹ میں کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ چاند کے زمین کے قریب آنے پر فضاء میں چیزیں اڑ نے لگی ہیں۔ اس ویڈیو کو ہمارے آرٹیکل لکھنے تک 2.8 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں، جبکہ 88 ہزار سے زائد صارفین  نے ویڈیو کو پسند کیا ہے۔

چاند کے زمین کے قریب آنے والی یہ ویڈیو سوفٹ ویئر کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
Courtesy: Facebook/ SK AIim
Courtesy: Facebook/ SK AIim

Fact Check/Verification

چاند کے زمین کے قریب آنے پر فضاء میں اڑ نے لگی چیزوں والی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 23 فروری 2022 کو شیئر شدہ آئی جی کریٹی ویٹی نام کے انسٹاگرام ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “اگر چاند زمین سے ٹکرا جائے تو کیا ہوگا؟ ساتھ ہی اس فلم کو بنانے والے شٹر آتھریٹی نام کے انسٹاگرام ہینڈل کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے”۔

Courtesy:Instagram @ig_creativity

پھر ہم نے شٹر آتھریٹی کے انسٹاگرام ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں اسکرال کرنے پر وہی ویڈیو ملی، جسے قدرتی کرشمے کا بتا کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بھی یہ ویڈیو شیئر کر کے کیپپشن میں لکھا ہے کہ “اگر چاند زمین سے ٹکرا جائے تو کیا ہوگا؟” ساتھ ہی “مون فال” فلم کے ریلیز سے متعلق معلومات بھی دی گئی ہیں اور “مون فال” فلم سے پارٹنرشپ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو اسپانسر کرنے کے لئے لائنس گیٹ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہیشٹیگ ایڈ کا استعمال بھی پوسٹ میں ہوا ہے اور اس ویڈیو کے کردار اور وی ایف ایکس آرٹسٹ کے ناموں کا بھی ذکر ہے۔

Courtesy:Instagram @shutterauthority

اس کے علاوہ شٹر آتھریٹی کے یوٹیوب چینل پر بھی ویڈیو ملی۔ ہم نے اباؤٹ سیکشن کو پڑھا تو معلوم ہوا کہ اس یوٹیوب چینل کے مالک کا نام راگھو ہے، یہ ایک فلم میکر اور وی ایف ایکس آرٹسٹ ہیں۔ 

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ “چاند کے زمین کے قریب آنے پر فضاء میں چیزیں اڑ نے لگی” اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو دراصل وی ایف ایک کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

Result: False

Our Sources
Instagram post by @ig_creativity and @shutterauthority on 02, 23 Feb 2022
Video uploaded by YouTube Channel Shutter Authority on 3 Feb 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular