منگل, اکتوبر 15, 2024
منگل, اکتوبر 15, 2024

ہومFact Checkبہار:بھاگلپور کے پولس افسر کو ہوا کروناوائرس؟سچ ہے یا افواہ؟پڑھیئے ہماری تحقیق

بہار:بھاگلپور کے پولس افسر کو ہوا کروناوائرس؟سچ ہے یا افواہ؟پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

بھاگلپور کے پولس افسر کو کروناوائرس ہو گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ وہ زمین پر کروناوائرس کی وجہ سے تڑپ رہے ہیں۔

تصدیق

ان دنوں واہٹس ایپ اورفیس بک پر ایک منٹ تیس سکینڈ کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔جس میں ایک شخص زمین پر کچھ پولس اہلکاروں کے سامنے تڑپ رہا ہے۔جس پر ایک پولس جوان پانی چھڑک رہا ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بہار کے بھاگلپور کے بڑا بابو میں کروناوائرس مثبت پایا گیا ہے۔جس کی وجہ وہ زمین پر تڑپ رہے ہیں۔

ہماری کھوج

واہٹس ایپ پر وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے سب سے پہلے یہ جاننے کی کوشش کی کہ بہار میں اب تک کروناوائرس کے مثبت مریض کتنے ہیں۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا ہے۔جہاں ہمیں بی بی سی اور یواین آئی اردو سمیت دیگر کئی میڈیا رپورٹ میں پتاچلا کہ بہار میں اب تک کروناوائرس کے ۹۳ مثبت کیس پائے گئے ہیں۔جن میں سب سے زیادہ سیوان میں پایا گیا ہے۔سیوان میں عمان سے آئے نوجوان کو کرونا مثبت تھا۔لیکن اس باجود وہ شخص شادی سمیت کئی پروگرام میں حصہ لیا۔جس کی وجہ سے سیوان کو بہار کا کرونا ہاٹ اسپوٹ علاقہ مانا گیا ہے۔

اوپر ملی جانکاری سے واضح ہوچکاکہ بہار کا سیوان میں کروناوائرس کے مریض سب سے زیادہ ہے۔پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے بارے میں اپنی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کا انوڈ کی مدد سے کیفریم نکالا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر نیشن بھارت نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔جس کے مطابق بھاگلپور میں ضلع انتظامیہ نے کروناوائرس کے پیش نظر ماک ڈریل کیا۔

مذکورہ بالا جانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو  میں نظر آرہا شخص کو کروناوائرس نہیں ہوا ہے۔بلکہ وہ کرونا کے پیش نظر لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے ماک ڈریل کررہے ہیں۔اس کے باوجود ہمیں تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں نیوزبہار نامی ویب سائٹ پر اس حوالے سے ایک خبر ملی۔جس میں وائرل ویڈیو کے کچھ اسکرین شارٹ بھی تھے۔نیوزبہار کے مطابق بھاگلپور کے جب٘ہ سہنی کے مرکزی گیٹ پر پولس اہلکار اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے کروناوائرس سے بچنے کے لئے ماک ڈریل کیا۔جس میں لوگوں کو یہ میسج دینے کی کوشش کی گئی کہ یہ مہلک وباء کتنا خطرناک ہے اور اس پر کس طرح قابو پانا ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو بہار کے بھاگلپور کا ہے۔جہاں پولس اور محکمہ صحت نے کروناوائرس کے مد نظر ماک ڈریل  کیاتھا۔جسے لوگوں نے غلط دعوے کےساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔

ٹولس کا استعمال

انوڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:گمراہ کن(فرضی دعویٰ)

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے  نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular