Authors
Claim
بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
Fact
اداکارہ امرپالی کی یہ ویڈیو روزہ فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمائی گئی ہے۔
معروف بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے کی ایک ویڈیو سوشل نٹورکنگ سائٹ پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ لوگوں کے درمیان نقاب میں نظر آرہی ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ امرپالی دوبے ہندو مذہب کو الوداع کہہ کر مذہب اسلام میں داخل ہوگئ ہیں۔
Fact Check/Verification
مذکورہ دعوے کی تصدیق کے لئے ہم نے گوگل پر “بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے مسلمان ہوگئی” کیورڈ سرچ کیا، لیکن ہمیں ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی جو اس دعوے کی تصدیق کرتی ہو کہ امرپالی دوبے نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ پھر ہم نے گوگل لینس کی مدد سے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو تلاشا۔ تب ہمیں گرو آشوتوش وی لاگس نامی یوٹیوب چینل پر 4 اکتوبر 2024 کو اپلوڈ شدہ دوسرے اینگل سے فلمائی گئی اسی ویڈیو کا طویل ورژن ملا۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق اداکارہ امرپالی دوبے کی یہ ویڈیو ‘روزہ’ فلم کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔ فلم روزہ کے حوالے سے دیگر معلومات یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
روزہ فلم کے حوالے سے اداکارہ امرپالی نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
مزید تصدیق کے لئے نیوز چیکر ہندی کی صحافیہ ”کومل سنگھ” نے امرپالی دوبے کے منیجر رام سے رابطہ کیا۔ فون پر ہوئی بات چیت کے دوران “رام نے امرپالی دوبے کے اسلام قبول کرنے والے دعوے کو فرضی قرار دیا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو ‘روزہ’ نامی فلم کے شوٹنگ کی ہے، جسے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات سے ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ وائرل ویڈیو روزہ نامی فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمائی گئی تھی۔ جس میں امرپالی دوبے نے ایک مسلمان خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کے اسلام مذہب قبول کرنے کا دعویٰ بےبنیاد ہے۔
Result: False
Sources
Video published by Guru Ashutosh Vlogs on 04 Oct 2024
Instagram account of Amrapali Dubey.
Phonic Conversation with the Manager of Amrapali Dubey.
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔