منگل, اپریل 30, 2024
منگل, اپریل 30, 2024

ہومFact CheckFact Check: ہاتھوں میں ہتھکڑی لگے شخص کی یہ تصویر پاکستانی سابق...

Fact Check: ہاتھوں میں ہتھکڑی لگے شخص کی یہ تصویر پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کے والد کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

ان دنوں ایکس (سابقہ ٹویر) پر ہاتھوں میں ہتھکڑی لگے شخص کی ایک تصویر خوب گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر عمران خان کے والد اکرام اللہ نیازی کی ہے، جنہیں بھٹو کے دور میں بدعنوانی کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایک ایکس صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “عمران خان کے باپ اکرام اللہ نیازی کرپشن کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ جسکو بے عزتی کے ساتھ نوکری سے نکالا گیا۔ بابا شیطانی”۔

عمران خان کے والد کی نہیں بلکہ مقبول بھٹ کی ہے یہ تصویر۔
Courtesy: X @furqan625782127
Courtesy: X @DrSyeda_Sadaf

Fact

عمران خان کے والد کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 11 فروری 2019 کو شائع شدہ فری پریس کشمیر نیوز ویب سائٹ پر مذکورہ تصویر ملی۔ رپورٹ کے مطابق ہاتھوں میں ہتھکڑی لگے شخص کی یہ تصویر کشمیری علیحدگی پسند لیڈر مقبول بھٹ کی ہے۔

Courtesy: Free press Kashmir

اس کے علاوہ مقبول بھٹ کے حوالے سے دی پرنٹ، کشمیر الائنس اور فرنٹ لائن کی نیوز ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق انہیں ۱۱ فروری ۱۹۸۴ کو اچانک پھانسی دے دی گئی تھی اور ان کی لاش بھی لواحقین کو سونپی نہیں گئی تھی۔

Courtesy: Kashmir Alliance

اس تصویر کو گزشتہ برس جولائی میں پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کے والد کا بتاکر بھی شیئر کیا گیا تھا۔ جس کا فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوگیا کہ ہاتھوں میں ہتھکڑی لگے شخص کی یہ تصویر کشمیری علیحدگی پسند لیڈر مقبول بھٹ کی ہے ناکہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے والد اکرام اللہ نیازی کی۔

Result: False

Sources
Reports published by The PrintFree Press Kashmir and Frontline on 2019, 2020, 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular