بدھ, جنوری 15, 2025
بدھ, جنوری 15, 2025

HomeFact CheckFact Check: لاس اینجلس میں بھیانک آتشزدگی کا بتاکر اے آئی ویڈیو...

Fact Check: لاس اینجلس میں بھیانک آتشزدگی کا بتاکر اے آئی ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
لاس اینجلس میں موجود ہالی ووڈ اداکاروں کی عمارتوں میں لگی بھیانک آتشزدگی کا منظر۔
Fact
ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر لاس ایجنلس ان دنوں بھیانک آگ کی لپیٹ میں ہے۔ بے قابو آگ نے ہالی ووڈ اداکاروں کے گھروں کو بھی اپنی زد میں لےلیا ہے۔ اس حادثے میں جانی اور مالی نقصانات کی بھی اطلاع ہے۔ آگ اور گھنے دھوئیں نے افرا تفری کا ماحول برپا کیا ہوا ہے۔ اب اسی تناظر میں ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں پہاڑوں اور بلند عمارتوں سے جہنم نُما بھیانک آگ کے شعلے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ مناظر لاس اینجلس کے ہیں جہاں ہالی ووڈ اداکاروں کی عمارتیں جلکر خاکستر ہوگئی ہیں۔

Fact Check/Verification

لاس اینجلس میں لگی بھیانک آگزنی کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو کی تصدیق کے لئے ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا۔ پھر ہم نے اے آئی سے تیار کردہ مواد کا پتہ لگانے والے ٹولز ‘از اٹ اے آئی’ اور ہائیو ماڈریشن کی مدد لی۔ جہاں مذکورہ ویڈیو کی تصاویر کو ہائیو ماڈریشن نے 99.9 فیصد اور از اٹ اے آئی نے 81 فیصد اے آئی سے تیار کردہ مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ہمیں جیمس زین نامی انسٹاگرام ہینڈل کا واٹر مارک نظر آیا۔ پھر ہم نے اس ہینڈل کو انسٹاگرام پر تلاشا تو ہمیں جیمس زین نامی اُس ہینڈل پر ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ صارف نے لاس ایجنلس متاثرین کے لئے امداد طلب کی ہے۔ ساتھ ہی ویڈیو کے ساتھ کئی ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا ہے، جس میں اے آئی کا بھی ذکر ہے۔ ساتھ ہی اس پوسٹ میں لوماـاے آئی کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ لوما ایک اے آئی ویڈیو جنریٹر ویب سائٹ ہے۔ اس کے علاوہ جیمس زین کے پروفائل سے معلوم ہوا کہ جیمس زین فنکار، ڈیزائنر، تخلیقی ڈائریکٹر، حقیقی فن میں مہارت ہے اور اے آئی کے ساتھ اسے فنٹاسائز کرنے کا کام کرتا ہے۔

Courtesy: Instagram @_jameszane

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں دس جنوری کو شیئر شدہ ہوبہو وائرل ویڈیو سُوپنِل اِن جرمنی نامی انسٹاگرام ہینڈل پر موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو اے آئی سے تیارکردہ بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Instagram @swapnil_in_germany

وائرل ویڈیو سے متعلق مزید تصدیق کے لئے ہماری ٹیم نے ‘ڈیپ فیکس تجزیہ یونٹ’ سے رابطہ کیا۔ جواب ملتے ہی ہم اس آرٹیکل کو اپڈیٹ کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا گوری خان نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے شوہر شاہ رخ خان کے ساتھ کیا عمرہ؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ لاس اینجلس میں موجود ہالی ووڈ اداکاروں کی عمارتوں میں لگی بھیانک آتشزدگی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

Result: Altered Video

Sources
HiveModeration tool
Is It AI? tool
Instagram post by @_jameszane on 09 Jan 2025
Instagram post by @swapnil_in_germany on 10 Jan 2025


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular