Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
یہ ویڈیو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد تتاپانی سیکٹر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شدید گولہ باری کی ہے۔
دعویٰ گمراہ کن ہے دراصل یہ ویڈیو انٹر نیٹ پر 2020 سے موجود ہے۔
جموں کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو دہشت گردوں نے سیاحوں پر حملہ کیا۔ 23 اپریل 2025 کو شائع ہونے والی ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں 28 سیاحوں کی اموات ہوئی ہے ، جبکہ متعدد سیاحوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
اب اسی تناظر میں 15سکینڈ کی ایک ویڈیو ہندی کیپشن کے ساتھ خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں فوجی جوانوں کو طوپ سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو حالیہ پہلگام میں سیاحوں پر کئے گئے حملے سے منسوب کرکے شیئر کررہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو پہلگام دہشت گردی حملے کے بعد تتاپانی سیکٹر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرشدید گولہ باری کی ہے۔
ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ ہندی زبان میں کیپشن لکھا ہے، جس کا ترجمہ ہے: ایل او سی) لائن آف کنٹرول پر تتاپانی سیکٹر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید گولہ( باری۔ یاد رکھیں! دہشت گردوں نے مذہب پوچھ کر گولی ماری ہے ذات پوچھ کر نہیں”۔
پہلگام دہشت گردی حملے سے جوڑ کر فوجیوں کی گولا باری والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے گوگل لینس پر تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو “انڈین آرمی- بھارتی رکشک” نامی فیس بک پیج پر ایک مئی 2020 کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ لہٰذا یہاں یہ واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو کا تعلق حالیہ پہلگام دہشت گرد حملے سے نہیں ہے بلکہ ویڈیو پرانی ہے۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں ری پبلک بھارت کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 14 جون 2020 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو رپورٹ ملا۔ جس میں مذکورہ وائرل ویڈیو کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ عنوان میں لکھا ہے “جموں و کشمیر: پاکستان نے پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے”۔
اس کے علاوہ ہیمیں یہی ویڈیو 15 اپریل 2020 کو آئی اے ایف گروڑ نامی فیس بک پیج پر موصول ہوئی۔ لیکن اس ویڈیو کے ساتھ کسی بھی طرح کی معتبر معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔ لہٰذا نیوز چیکر آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں کرتا کہ یہ ویڈیو کس جگہ کی ہے لیکن مذکورہ میں ملی معلومات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس ویڈیو کا تعلق حالیہ جموں کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے سے نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لداخ میں ریاستی درجہ کی بحالی کو لےکر کئے گئے مظاہرے کی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل
البتہ نیوز18 کے مطابق پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان-پاکستان سرحد پر کشیدگی کی خبر شائع کی گئی ہے۔ نیوز18 نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ پاکستان نے پونچھ کے تتاپانی علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل کلپ کا تعلق 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے سے نہیں ہے بلکہ یہ ویڈیو اپریل 2020 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔
Sources
Facebook post by jaijawanjaihind on 01 May 2020
Video report published by Republic Bharat on 14 Jun 2020
Facebook post by GarudPeGarv on 15 April 2020
Facebook post by News18 23 April 2025
Mohammed Zakariya
July 9, 2025
Mohammed Zakariya
May 26, 2025
Mohammed Zakariya
May 16, 2025