Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
اس ہفتے سوشل میڈیا پر ایران کے تہران میں مارے گئے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ، جموں کشمیر کے اننت ناگ میں را کے دفتر میں لگائی گئی آگ، بھارتی ایئرپورٹ کی عمارت پر پاکستانی پرچم لگائے جانے و پیرس میں ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں پر حملے کا بتاکر ویڈیو اور تصاویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ ان سبھی موضوع پر مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔
کیا تہران میں اسماعیل ہنیہ پر کئے گئے حملے کی ہے یہ ویڈیو؟
گزشتہ روز ایران کے تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی رہائش گا پر حملہ کیا گیا، جس میں اسماعیل ہنیہ جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ وہی مقام ہے جہاں اسماعیل ہنیہ پر حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ ہم نے جب ویڈیو کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ یہ پرانی اور شام کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملے کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
کیا زخموں کی صفائی کروارہا شخص اسماعیل ہنیہ ہیں؟
زخموں کی صفائی کروا رہے شخص کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو ہلاکت سے چند لمحات قبل اسماعیل ہنیہ کے آخری الفاظ کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور غزہ میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے عقیلان خاندان کے ایک فرد کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
کیا اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے دفتر کو کیا نذر آتش؟
مکانات میں لگی آگ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے دفتر کو نذر آتش کرنے کی ہے۔ ہماری تحقیقات سے پتا چلا کہ دعویٰ بے بنیاد ہے، حقیقت میں اننت ناگ کے مٹن علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں کشمیری پنڈتوں کے 4 مکانات جل گئے تھے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔
کیا بھارتی ایئرپورٹ کی عمارت پر لگائے گئے پاکستانی پرچم کی ہے یہ ویڈیو؟
ایک عمارت پر پاکستانی پرچم لگی ہوئی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا یہ عمارت بھارت کے ایک ایئر پورٹ کی ہے، جس پر پیسے لےکر پاکستان کا قومی پرچم لگا دیا گیا ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی عمارت پاکستان کے لاہور میں موجود علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
کیا پیرس اولمپکس میں ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی ہے یہ تصویر؟
کار کے ٹوٹے ہوئے کانچ کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ پیرس اولمپکس میں ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کی گاڑی پر ہوئے حملے کی ہے، اس معاملے میں چار بھارتی مجرم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حالانکہ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن، دراصل یہ تصویر بیلجیم میں آسٹریلیائی سائیکلسٹ لوگان مارٹن کی وین پر ہوئے حملے اور لوٹ پاٹ کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.