پیر, جنوری 6, 2025
پیر, جنوری 6, 2025

HomeFact CheckWeekly Wrap: اسرائیل-یمن کشیدگی و دیگر موضوع پر مختصر فیکٹ چیک یہاں...

Weekly Wrap: اسرائیل-یمن کشیدگی و دیگر موضوع پر مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر یمن پر ہونے والے اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کا بتاکر ایک تصویر شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ سانتا کلوز کے لباس میں ملبوث ڈاکٹر ذاکر نائک کی تصویر بھی خوب شیئر کی گئی۔ وہیں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے رقص کا بتاکر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا گیا۔ ان سبھی موضوع پر مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا اسرائیل کی جانب سے یمن پر کئے گئے حالیہ فضائی حملے کی ہے یہ تصویر؟

سوشل میڈیا پر ایئرپورٹ کے رن وے کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ مناظر اسرائیل کی جانب سے یمن پر کئے گئے حالیہ فضائی حملے کی ہے۔ جبکہ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا تصویر 9 برس پرانی ہے اور اس کا تعلق یمن پر ہوئے حالیہ اسرائیلی حملے سے نہیں ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا سانتا کلوز کا لباس پہن کر ڈاکٹر ذاکر نائک نے منایا کرسمس؟

سانتا کلوز کے لباس میں ملبوث معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے سانتا کلوز کا لباس پہن کر کرسمس منایا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔

کیا وائرل ویڈیو میں رقص کر رہا شخص جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنٹ سورین ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ لوگوں کے ساتھ رقص کر رہا شخص جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو میں رقص کر رہے شخص کا نام جسبیر جیمس لکرا ہے اور وہ جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین کے ہمشکل ہیں۔ پوری حقیقت یہاں پڑھیں۔

کیا بنگلہ دیشی ہندو خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی متاثرہ کی ہے یہ ویڈیو؟

روتی بلکھتی خاتون کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ بنگلہ دیشی ہندو خاتون ہے، جس کے ساتھ بنگلہ دیش میں جسمانی زیادتی کی گئی ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون ہندو نہیں بلکہ مسلمان ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular