بدھ, اکتوبر 9, 2024
بدھ, اکتوبر 9, 2024

ہومFact CheckFact Check:دینک جاگرن کے 'ایک محلہ ایک بکرا' والے تشہیر کی کیا...

Fact Check:دینک جاگرن کے ‘ایک محلہ ایک بکرا’ والے تشہیر کی کیا ہے پوری حقیقت؟ یہاں جانیں سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim:
دینک جاگرن نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ‘ایک محلہ ایک بکرا’ والا اشتہار شائع کیا ہے۔
Fact:
دینک جاگرن کے ‘ایک محلہ ایک ہولیکا’ والے اشتہار کو ترمیم کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور واہٹس ایپ پر دینک جاگرن کے ایک اشتہار کی کٹنگ وائرل ہور ہی ہے۔ جس میں ایک محلہ ایک بکرا بڑے حروف میں لکھا ہوا ہے، اس کے نیچے، اس بار بقرعید پر ہوسکے تو پورے محلے میں ایک ہی بکرے کی قربانی دیں، اس سے اپناپن بڑھےگا، خون خچر کم ہوگا، پانی کی بربادی کم ہوگی، گندگی کم پھیلے گی۔

دینک جاگرن کے 'ایک محلہ ایک بکرا' والے تشہیر ترمیم شدہ ہے۔
Courtesy:Facebook/
Screenshot of Whatsapp forward

Fact Check/Verification

دینک جاگرن کے “ایک محلہ ایک بکرا” والے اشتہار کو سب سے پہلے ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 9 مارچ 2023 کو شیئر شدہ ان ڈیکس آن لائن نام کے ویری فائیڈ ٹویٹر ہینڈل پر وائرل تشہیر سے ملتا جلتا تشہیر والا پوسٹ ملا۔ دینک جاگرن کے اس اشہتار پر “ایک محلہ ایک ہولیکا” بڑے حروف میں لکھا ہوا تھا اور نیچے، “اس بار ہولی پر کوشش کریں کہ تھوڑی دوری پر الگ الگ ہولیکا جلانے کی جگہ جتنا ہو سکے، ایک محلے میں ایک ہی ہولیکا جلائیں۔ اس سے آلودگی گھٹےگی، اپناپن بڑھےگا”۔

آمد و رفت میں رکاوٹ نہ کریں، اس سے ہمیں اور آپ کو ہی پریشانی ہوگی۔ ہائی ٹینشن و دیگر تاروں کو بچائیں۔ لکڑی کی جگہ اپلوں کا استعمال کریں، تاکہ بچے رہیں ہمارے” درخت۔ ایسا کوئی سامان نہ جلائیں جس سے ماحولیات آلودہ ہو”۔

Courtesy: Twitter @indixonline

اشتہار کا موازنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ دینک جاگرن کا “ایک محلہ ایک ہولیکا” والے تشہیر کو ڈیجیٹلی طور پر ترمیم کیا گیا ہے۔ غور کرنے پر یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک محلہ ایک بکرا والے اشتہار میں ہندی زبان کی متعدد غلطیاں تھیں، جو عموماً ایک اخبار میں نہیں ہوتی۔

پھر ہم نے ایک محلہ ایک ہولیکا کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 8 مارچ 2023 کو شائع شدہ دینک جاگرن کی جانب سے چلائی گئی مہم “ایک محلہ ایک ہولیکا” سے متعلق رپورٹ ملی۔جسے آپ یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔

نیوز چیکر کی تحقیقات سے مزید معلوم ہوا کہ دینک جاگرن نے اس اشتہار کو مراد آباد ایڈیشن میں 4 مارچ 2023 کو شائع کیا تھا۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ‘ایک محلہ ایک ہولیکا’ جلانے ماحولیات کو آلودگی سے بچانے، بچلی کے تار وغیرہ سے بچنے کی انتباہ کی گئی ہے۔

Courtesy: Dainik Jagran

اترپردیش کی ہردوئی پولس کی جانب سے بھی ٹویٹ کے ذریعےدینک جاگرن کی اس مہم کو سراہا گیا تھا۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ دینک جاگرن کی مہم “ایک محلہ ایک ہولیکا” والے اشتہار کو ترمیم کرکے سوشل میڈیا پر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

Result: Altered Photo

Our Sources
Tweets by @hardoipolice and @indixonline on 7th and 9th Mar 2023
Report published by Dainik Jagran on Mar 8, 2023
Self analysis
Report published by Dainik Jagran on Mar 4, 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular