اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: کولکاتا ہوائی اڈے کے اندر لگی آگ کی ویڈیو کے...

Fact Check: کولکاتا ہوائی اڈے کے اندر لگی آگ کی ویڈیو کے ساتھ فرضی دعویٰ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim:
کولکاتا ہوائی اڈے کے اندر آئی ای ڈی دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی۔
Fact:
کولکاتا ہوائی اڈے کے اندر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے، اس حادثے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ٹویٹر پر کولکاتا ایئر پورٹ کے اندر 14 جون 2023 کو لگی آگ کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ آگ کولکاتا ہوائی اڈے پر شام کے 7 بچے آئی ای ڈی دھماکے کی وجہ سے لگی تھی، جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ صارف کا مزید دعویٰ ہے کہ اس دھماکے کی ذمہ داری خالصتان علیحدگی پسند جماعت نے لیا ہے۔

کولکاتا ہوائی اڈے کے اندر لگی آگ میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔
Courtesy:Twitter @KNNNEWSURDU

Fact Check/Verification

سب سے پہلے ہم نے ٹیلی گرام اور گوگل پر “خالصتان سیپریٹسٹ پارٹی، کولکاتا ایئر پورٹ آئی ای ڈی بلاسٹ” کیوڑ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ایسی کوئی میڈیا رپورٹس یا معلومات فراہم نہیں ہوئی، جس میں کولکاتا ایئرپورٹ پر لگی آگ کی وجہ دہشت گردانہ بتایا گیا ہو۔

پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں کئی بھارتی میڈیا رپورٹس فراہم ہوئیں، جس کے مطابق اس حادثے میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

ٹائمس ناؤ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر سی پٹابھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ “چیکنگ کاؤنٹر کے نزید ایک اسٹور روم میں آگ لگی تھی،آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہے۔ حادثے کی وجہ سے 13 پروازیں معطل ہوئی تھیں۔ آگ 9 بجکر 12 منٹ پر لگی تھی، لیکن فائر برگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو 9 بجکر 40 پر پالیا گیا تھا۔ البتہ ابتدائی جانچ کے مطابق 3سی بلڈنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی۔

مغربی بنگال کےفائر سروس کے وزیر سوجیت گھوس نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ “شروعات میں اے سی سسٹم میں خرابی کی وجہ سے آگ لگنے کا اندیشہ تھا۔ لیکن اس بارے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

مزید معلومات کے ٖلئے ہم نے ایئر پورٹ آتھریٹی آف انڈیا ،نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹر نیشنل ایئرپورٹ کولکاتا اور شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں کولکاتا ایئرپور کے اندر لگی آگ سے متعلق پوسٹ ملیں۔ جس میں ایسی کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے، جس میں یہ کہا گیا ہو کہ ایئر پورٹ پر آئی ای ڈی دھماکے کی وجہ سے آگ لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  راجستھان: مگ 21 لڑاکا طیارہ حادثے کی پرانی تصویر وائرل

Conclusion

لہٰذا مذکورہ سبھی معلومات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کولکاتا ہوائی اڈے کے اندر آئی ای ڈی دھماکے کی وجہ سے آگ نہیں لگی تھی، بلکہ ابتدائی جانچ میں یہ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔

Result: False

Our Sources
Reports published by Aaj tak, PTINews, Times Now on 15, 15 Jun 2023
Tweets by @JM_Scindia and @aaikolairport on Jun 14, 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular