Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارت-پاکستان تنازعہ کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے فرضی پوسٹ خوب شیئر کئے گئے۔ جن میں پاکستان کی جانب سے بھارتی جنگی طیارے، فوجی ٹرک و فوجی کیمپ کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا۔ ان سبھی سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک آپ درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

تباہ شدہ ایئرکرافٹ کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارہ رافیل کو مار گرایا ہے۔ پاکستان نے اس طیارے کو اس وقت نشانہ بنایا تھا، جب بھارت آپریشن سندور کو انجام دے رہا تھا۔ لیکن ہماری تحقیقات میں یہ تصویر مصنوعی ثابت ہوئی۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

خاکستر مکانات کی ویڈیو کو بھارت کی فوجی کالونی پر پاکستان کی جانب سے کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ آگزنی کا یہ واقعہ بھارت نہیں بلکہ انڈونیشیا میں پیش آیا تھا۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارت اور پاکستان تنازعہ کے بیچ سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ حالیہ دنوں شاہپور تھری پوسٹ پر بھارتی فوج پر کئے گئے حملے کی ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ یہ تصویر مئی 2014 میں مہاراشٹر میں نکسلیوں کی جانب سے پولس اہلکاروں پر کئے گئے حملے کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر زخمی پائلٹ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ حالیہ دنوں پاکستان پر بھارت کے حملے کے دوران پاکستان نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ ہماری تحقیقات میں یہ واقعہ بھارت کے بنگلورو کا ثابت ہوا جو 6 برس پہلے پیش آیا تھا۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج سفید پرچم لہراکر اپنے شہید فوجیوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں۔ لیکن ہماری تحقیقات میں یہ ویڈیو 6 برس پرانی ثابت ہوئی۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
September 20, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025