Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے جاپان زلزلے، بنگلہ دیشی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی جیل سے رہائی، اسرائیلی فوجیوں کے قتل عام و دیگر موضوع پر مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر بنگلہ دیشی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو خالد ضیاء کی جیل سے رہائی کے بعد کی ہے۔ تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو 8 ماہ پرانی اور ان کے اسپتال سے ڈسچارج کے بعد گھر واپس جانے کی ہے۔ پوری فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
انسانی حقوق کی کارکن ماہ رنگ بلوچ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ انہیں اُس وقت گرفتار کر لیا گیا، جب وہ بلوچستان کے گوادر میں مظاہرہ کر رہی تھیں۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے، ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کی یہ ویڈیو تقریباً 4 برس پرانی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
فوجیوں کے قتل عام کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر یمنی جنگجوؤں کے ہاتھوں اسرائیلی فوجیوں کے قتل عام کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو افریقی ریاست مالی کی ہے۔ جہاں روس کے درجنوں نجی آرمی ویگنر کو علیحدگی پسند باغیوں نے ہلاک کرنے کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھنے کےلئے لنک کلک کریں۔
سوشل نٹورکنگ سائٹس پر تین مختلف ویڈیوز کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ سبھی ویڈیو جاپان کے جنوب میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کی جا رہی تینوں ویڈیوز جاپان کی نہیں ہیں بلکہ پرانی اور مختلف ممالک کی ہیں۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
July 12, 2025
Mohammed Zakariya
July 5, 2025
Mohammed Zakariya
June 28, 2025