ہفتہ, ستمبر 21, 2024
ہفتہ, ستمبر 21, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: لوک سبھا انتخابات، پونچھ حملے و دیگر موضوع سے متعلق...

Weekly Wrap: لوک سبھا انتخابات، پونچھ حملے و دیگر موضوع سے متعلق پانچ فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی، بھارتی فوج کی جانب سے بی جے پی کے حق میں فرضی ووٹنگ و پونچھ میں ایئر فورس کے جوانوں پر دہشت گردانہ حملے سے منسوب کرکے متعدد فرضی دعوے شیئر کئے گئے۔ ان سبھی موضوع پر 5 مختصر فیکت چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا اسٹیج پر اسلام مخالف بیان کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ کی ہوئی موت؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ایک شخص اسٹیج پر تقریر کرتے ہوئے گرجاتا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ بھارت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی ویڈیو ہے جو مسلمانوں کے خلاف بیان دے رہے تھے، تبھی ان کی موت ہوگئی۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی یہ ویڈیو پرانی اور وڈودرا میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران اسٹیج پر غش کھاکر گرجانے کی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا فوجی جوان کی جانب سے بی جے پی کیلئے فرضی ووٹنگ کرانے کی ہے یہ ویڈیو؟

فوجی جوان پر فرضی ووٹنگ کرانے کا الزام لگاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ایک شخص یہ کہتا ہوا سنائی دے رہا ہے کہ بی جے پی فرضی ووٹنگ کے لئے بھارتی فوج کا استعمال کر رہی ہے۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو 2019 کی ہے اور اسے ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات سے منسوب کرکے غلط طریقے سے شیئر کیا گیا ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا فوجی جوانوں کے گرد لاشوں کی یہ تصویر پونچھ میں ہونے والے حالیہ حملے کی ہے؟

فوجی جوانوں کے گرد نظر آرہی لاشوں کی تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ جموں کشمیر کے پونچ میں ایئر فورس پر ہونے والے حملے میں شہید ہوئے جوانوں کی ہے۔ جسے دہشت گردوں نے شہید کردیا۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر تقریباً 13 برس پرانی ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان قاتلانہ حملے میں بال بال بچے؟

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر سڑک پر گاڑی میں لگی آگ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پر ہوئے قاتلانہ حملے کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو ایک کار حادثے کی ہے اور سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا نابینا فرد کی خانہ کعبہ میں نماز کے بعد بینائی لوٹنے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

سفید پوش سخص کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ مصر کا ایک نابینا شخص ہے، جس کی بینائی خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنے کے دوران لوٹ آئی۔ ہماری تحقیقات میں یہ دعویٰ گمراہ کن ثابت ہوا۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular