Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
ان دنوں ملک میں لوک سبھا انتخابات جاری ہیں۔ انتخابات کے چار فیس کے لئے ووٹنگ مکمل ہو چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی لوک سبھا انتخابات کو لےکر صارفین میں کافی جوشی کا ماحول ہے۔ اسی بیچ سوشل میڈیا پر انتخابات سے متعلق فرضی خبروں و افواہوں کا بھی بازار گرم ہے۔ اسی تناظر میں اس ہفتے سوشل میڈیا پر شراب و مرغی تقسیم کئے جانے، تیج پرتاپ یادو کے سائیکل سے سفر کی پرانی ویڈیو و ممبئی میں آئے طوفان کی ایک ویڈیو فرضی دعوؤں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔ ان سبھی سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھا جا سکتا ہے۔
کیا مرغی اور شراب تقسیم کرنے کی یہ ویڈیو ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات کی ہے؟
فیس بک پر مرغی اور شراب تقسیم کرنے کی ایک ویڈیو کو ملک میں جاری لوک سبھا الیکشن سے جوڑکر شیئر کیا گیا۔ صارف کا دعویٰ تھا کہ الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے سیاسی لیڈران شراب اور زندہ مرغی تقسیم کر رہے ہیں۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو 2 برس پرانی ہے، اس لوک سبھا الیکشن 2024 سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
کیا تیج پرتاپ کے سائیکل سے سفر کی یہ ویڈیو انتخابی مہم کی ہے؟
راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیج پرتاپ یادو کے سائیکل سے سفر کی ایک ویڈیو کو لوک سبھا الیکشن 2024 کیلئے انتخابی مہم کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ ہماری تحقیقات میں واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کا حالیہ انتخابی مہم سے کوئی تعلق نہیں ہے، مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔
کیا تمل ناڈو کے ٹینکاسی میں تاریخی مندر، مسجد میں بدل دی گئی؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ “تمل ناڈو کے ٹینکاسی میں سرکار کی مدد سے ایک تاریخی مندر، مسجد میں بدل دی گئی”۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو میں نظر آرہی عمارت پوٹل پودور درگاہ ہے۔ جس کی تعمیر ہندو دراوڑی طرز پر کی گئی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا ممبئی میں وزیر اعظم مودی کی ریلی کے دوران آیا طوفان؟
گزشتہ دنوں ممبئی کے دیگر علاقوں میں آنے والے گرد آلود طوفان کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ طوفان اس وقت آیا جب ممبئی میں وزیر اعظم مودی انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ ہماری پڑتال میں واضح ہوا کہ جس دن ممبئی میں طوفان آیا تھا، اس دن وزیر اعظم مودی بہار اور اترپردیش میں انتخابی ریلیاں کر رہے تھے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
کیا یمن میں نابالغ بچی کی عصمت دری کے جرم میں مجرم کو سرعام کیا گیا قتل؟
سرعام قتل موت کی سزاد دینے کی یمن کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ مجرم شخص نے 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تھی، جس کے جرم میں اسے سرعام قتل کردیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ واقعہ 2009 کا ہے ۔جس میں عصمت دری کا معاملہ کسی لڑکی کے ساتھ نہیں بلکہ 11 سالہ لڑکے کے ساتھ پیش آیا تھا۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.