منگل, نومبر 19, 2024
منگل, نومبر 19, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: بنگلہ دیش، اسپین مظاہرہ و دیگر موضوع پر مختصر فیکٹ...

Weekly Wrap: بنگلہ دیش، اسپین مظاہرہ و دیگر موضوع پر مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر بسوں کو نذر آتش کئے جانے کی ویڈیو کو مغربی بنگال میں بنگلہ دیش میں بسوں کو آگ لگائے جانے، بنگلہ دیشی ہندؤں کے بحری جہاز سے ہجرت کرنے، اسپین میں فسلطین کی حمایت میں مظاہرے و بھارت کے گجرات میں خواتین کے ہاتھوں مرد کی پٹائی کی ویڈیوز کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ جس سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا بنگلہ دیش جانے والی بسوں کو نذرآتش کئے جانے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو، جس میں خاکستر بسیں نظر آرہی ہیں، کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بسیں مغربی بنگال سے بنگلہ دیش جا رہی تھیں، جسے آگ کے حوالے کردیا گیا۔ ہم نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو تقریباً 4 برس پرانی ہے اور سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہاوڑہ میں مظاہرین کی جانب سے جلائی گئیں بسوں کی ہیں۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا یہ ویڈیو حالیہ تشدد کے بعد بحری جہاز کے ذریعے بنگلہ دیش سے ہجرت کرنے والے ہندو شہریوں کی ہے؟

بحری جہاز میں سوار لوگوں کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بنگلہ دیش میں ہندؤں کے خلاف ہونے والے قتل عام کے خوف سے ہندو شہری بنگلہ دیش سے بحری جہاز کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو پرانی اور عید کے موقع پر بنگلہ دیشی شہری کے نقل و حمل کی ہیں۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا اسپین میں فلسطین کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو اسپین میں فلسطین کی حمایت میں جمع ہوئے مظاہرین کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا یہ ویڈیو اسپین کے بلز فیسٹیول 2024 کے افتتاحی پروگرام میں شامل ہونے والی بھیڑ کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں لنک کلک کریں۔

کیا خواتین کے ہاتھوں مرد کی پٹائی کی ویڈیو گجرات کی ہے؟

خواتین کے ہاتھوں مرد کی پٹائی کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو گجرات کی ہے۔ جہاں ایک شخص کی لڑکی سے چھیڑخانی کرنے پر وہاں موجود دیگر خواتین نے سرِ راہ جم کر پٹائی کی۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا ویڈیو پرانی اور ہماچل پردیش کی ہے۔ جہاں زمین تنازع کی وجہ سے دو گروپوں میں مارپٹائی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular