جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact Check19 میڈیا چینلوں کے مالک جون فریڈ کے اسلام قبول کرتے وقت...

19 میڈیا چینلوں کے مالک جون فریڈ کے اسلام قبول کرتے وقت کی نہیں ہے یہ تصویر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک بوڑھے شخص کی آنسو پوچھتے ہوئے تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ “19 میڈیا چینلوں کے مالک “جون فریڈ” اسلام مذہب میں داخل ہو نے کے بعد کلمہ پڑھتے وقت آنسوؤں پر قابو نہ پاسکے”۔

 19 میڈیا چینل کے مالک جون فریڈ نامی شخص کے اسلام قبول کرنے کے حوالے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
Courtesy:FB/Dawatotablegpakistan

ٹویٹر پر ایک صارف نے مذکورہ شخص کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “19 میڈیا چینلز کا مالک “جون فریڈ” مسلمان ہو گیا۔ کلمہ پڑھتے وقت اپنے آنسوؤں پر قابو نہ پاسکا۔ ماشاءاللہ”۔

Courtesy:Twitter@its_anwar_khan

فیس بک اور ٹویٹر پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر محض 7 دنوں میں 273 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 91,967 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جبکہ ٹویٹر پر بھی کئی صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔

screen shot of Crowdtangle
screen shot of Crowdtangle

Fact Check/Verification

انیس میڈیا چینل کے مالک “جون فریڈ” نامی شخص کے کلمہ پڑھنے کے بعد کی ہے یہ تصویر، اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کے ساتھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل تصویر کے ساتھ خلیج ٹائمس پر شائع 23 مارچ 2018 کی ایک رپورٹ میں ملی۔

خلیج ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی شخص سلطنت عمان میں کچھ لوگوں کی موجودگی میں کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام میں داخل ہوا۔ جس کا ویڈیو امریکی فوج کے افسر کے اسلام میں داخل ہونے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے، اس خبر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی موجود تھی۔ جسے پورا دیکھنے کے بعد پتا چلا کہ وائرل تصویر اسی ویڈیو کا اسکرین شارٹ ہے۔

Courtesy:YouTube/MIX

مزید کیورڈ سرچ کے دوران 23 مارچ 2018 کو شائع شدہ دی ٹریبیون ڈاٹ کام پر شائع ایک رپورٹ ملی۔ جس کی ہیڈ لائن میں “عمان میں اسلام قبول کرتے ہی جزباتی ہوا امریکی شخص” لکھا ہے۔ لیکن ہمیں اس رپورٹ میں کہیں بھی یہ لکھا ہوا نہیں ملا کہ تصویر میں نظر آرہا شخص جون فریڈ ہے۔

Courtesy:TheTribune.cm

پھر ہم نے گوگل پر سرچ کیا کہ کیا کسی میڈیا چینل کے مالک کا نام جون فریڈ ہے یا اس نام کی کوئی مشہور ہستی ہے جس نے اسلام قبول کیا ہے؟ اس دوران ہمیں جون فورڈ نامی شخص کا لنک ڈن پروفائل ملا۔ پروفائل کھنگالنے پر پتا چلا کہ یہ شخص جون فورڈ میڈیا اور ایل ایل سی کا صدر ہے اور وہ جولائی سے اگست تک این پی اے سی ٹی کا جنرل منیجر بھی تھا۔

screeen shot on jonh ford profile

وہیں ہمیں جون فریڈ نام سے بھی ایک مشہور ہستی کے بارے میں گوگل سرچ کے دوران آل میوزک نامی ویب سائٹ پر جانکاری ملی۔ جس کے مطابق جون فریڈ نام کے شخص کی موت 15 اپریل 2005 کو ہو چکی ہے۔ جون فریڈ 1960 کے دور کے ایک مہشور گلوکار تھے اور یہ لوس انجلس کے بیٹل راگ میں پیدا ہوئے تھے۔ لیکن مذکورہ میں ملی جانکاری سے کہیں بھی یہ ثابت نہ ہوسکا کہ وائرل تصویر میں جو شخص نظر آرہا ہے وہ جون فریڈ ہی ہے اور 19 میڈیا چینلوں کا مالک ہے۔ کیونکہ دونوں ہی جگہ جون فریڈ کے نام سے جس شخص کی تصویر نظر آئی، وہ وائرل تصویر سے مختلف تھی۔

آپ کو بتا دوں کہ گزشتہ ماہ مذکورہ تصویر کو امریکہ کے سب سے امیر ترین شخص جون فورڈ کا بتا کر شیئر کیا گیا تھا، جسے ہماری انگلش اور ہندی ٹیم ڈیبنک کر چکی ہے۔ یہاں اور یہاں کلک کرکے دونوں فیکٹ چیک آپ پڑھ سکتے ہیں۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر میں نظر آرہا شخص 19 میڈِیا چینلوں کا مالک جون فریڈ نہیں ہے، بلکہ ایک عام امریکی فرد ہے۔ جس کے اسلام قبول کرنے کی تصویر اب فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔


Result: Misleading 

Sources:

Khaleej Times: https://www.khaleejtimes.com/region/oman/video-us-man-gets-emotional-as-he-accepts-islam-in-oman

The Express Tribune: https://tribune.com.pk/story/1667777/watch-american-man-gets-emotional-embraces-islam-oman

Forbes: https://www.forbes.com/forbes-400/

LinkedIn Account Of John Ford


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular