اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly wrap: سرعام لڑکی کے قتل، مساجد انہدام معاملے و دیگر موضوع...

Weekly wrap: سرعام لڑکی کے قتل، مساجد انہدام معاملے و دیگر موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر سرعام ایک لڑکی کے قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو کو مذہبی رنگ دےکر شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی رہائش گاہ کو نذر آتش کرنے، دہلی کے چوڑی والا میں موجود مسجد کو منہدم کرنے و اکبر نگر میں صرف مسجد کو مسمار کرنے کا بتاکر فرضی دعوے شیئر کئے گئے۔ جس سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

وسائی میں سرعام لڑکی کے قتل معاملے کی کیا ہے پوری حقیقت؟

سرعام قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ممبئی کے وسائی میں بھائی نے اپنی 20 سالہ بہن کو مسلمان لڑکے سے محبت کے شک میں قتل کردیا۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ اس معاملے میں کسی بھی طرح کا مذہبی رنگ نہیں ہے اور جس لڑکے نے لڑکی کا قتل کیا ہے وہ اس کا ہم مذہب سابق بوائے فرینڈ تھا۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا کوکی سماج کے لوگوں نے منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی رہائش گاہ کو کیا آگ کے حوالے؟

سوشل میڈیا پر عمارت میں لگی بھیانک آگ کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ کوکی سماج کے لوگوں نے منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی رہائش گاہ کو آگ کے حوالے کردیا۔ ہم نے جب اس کی باریکی سے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ دراصل آگ میں لپٹی یہ عمارت منی پور کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے چند سو میٹر کی دوری پر موجود ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ٹی کپگین کا بنگلہ ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا دہلی کی مسجد سنگ مرمر کو پولس اور آر ایس ایس نے کیا منہدم؟

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ دہلی کے چوڑی والا میں موجود مسجد سنگ مرمر کو آر ایس ایس اور پولس اہلکاروں نے شہید کردیا۔ہم نے اس بات کی تحقیقات کی تو پتا چلا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ دراصل مسجد سنگ مرمر کی بنیاد کمزور تھی جس کی وجہ سے قدرتی طور پر منہدم ہوگئی۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا لکھنؤ کے اکبر نگر میں حکومت نے صرف مسجد کو کیا منہدم؟

اکبر نگر میں مسمار کی جا رہی 4 منزلہ مسجد والی ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ اتر پردیش حکومت نے سرکاری زمین پر بنے مندر-مسجد میں سے صرف مسجد کو منہدم کیا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے اکبر نگر میں سرکاری زمین پر بنے مسجد اور مندر دونوں کو ہی مسمار کیا گیا ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا پاکستانی مداح کی خود سوزی کی کوشش کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو 9 جون کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت سے پاکستان کی ہار کے بعد پاکستانی مداح کے خود سوزی کی کوشش کی ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ اس ویڈیو کو مذاق کے طور پر بنایا گیا ہے، جس میں بیٹا ماں کے ساتھ پرینک کر رہا ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular