اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: نو بیاہتا فلسطینی جوڑے، عمران خان و دیگر موضوع پر...

Weekly Wrap: نو بیاہتا فلسطینی جوڑے، عمران خان و دیگر موضوع پر وائرل فرضی پوسٹ کے فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر غزہ میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے نو بیاہتا فلسطینی جوڑے کا بتا کر تصاویر شیئر کی گئی، اس کے علاوہ پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کے سیاست سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کا بتاکر ایک خط بھی خوب شیئر کیا گیا۔ وہیں کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے حوالے سے ایک فرضی پوسٹ شیئر کیا گیا۔ ان سبھی وائرل پوسٹ سے متعلق درج ذیل میں مختصر فیکٹ چیک پڑھیں۔

 کیا اسرائیلی حملے میں مارے گئے نو بیاہتا فلسطینی جوڑے کی ہے یہ تصویر؟

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر غزہ میں چند روز قبل شادی کرنے والے نو بیاہتا فلسطینی جوڑے کی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے کی ہے۔ جبکہ ہماری تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر غزہ کے البلاح میں فلسطینی نو بیاہتا جوڑے محمود اخزيق و شيماء قزاعة کی ہے اور دونوں فی الحال باحیات ہیں۔ یہاں پڑھیں مکمل تحقیقات۔

کیا پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان؟

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل سیکریٹریٹ کا ایک خط شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، خط لکھ کر پارٹی اور کارکنوں کو آگاہ بھی کیا ہے۔ ہم نے اس کی تحقیقات تو پتا چلا کہ جس خط کے ذریعے عمران خان کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا وہ فرضی ہے۔ فی الحال وہ سیاست میں برقرار ہیں۔ مکمل آرٹیکل پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یمنی حوثیوں کے میزائل حملے میں برطانوی جہاز کے سمندر میں ڈوبنے کی ہے یہ ویڈیو؟

سمندر میں بحری جہاز کے غرق ہونے کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ حوثیوں کی جانب سے بلاسٹک میزائل حملے میں برطانوی بحری جہاز کے ڈوبنے کی ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو تین برس سے زائد پرانی ہے اور برازیل کے ساؤلوئس کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔

کیا دبئی میں آنے والے حالیہ سیلابی قہر کی ہے یہ تصویر؟

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں تیز بارش کے حوالے سے ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ دبئی میں مندر کے افتتاح کے بعد آنے والے سیلاب کی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر پرانی اور چین کی ہے۔ یہاں جانیں مکمل حقیقت۔

 کیا نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹ کے ذریعے گاندھی جی اور جناح سے دی عمران خان کو تشبیہ؟

کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے حوالے سے ایک ٹویٹ کے ذریعے عمران خان کو گاندھی جی اور جناح سے تشبیہ دی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سدھو نے اپنے کسی بھی ٹویٹ کے ذریعے عمران خان کو گاندھی جی اور جناح سے تشبیہ نہیں دی ہے، وائرل ٹویٹ فین اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular