Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے آپریشن سندھ میں 250 فوجیوں کی شہادت کے سلسلے میں بات کی۔
نہیں، وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جنرل اوپیندر نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ آپریشن سندور میں 250 فوجیوں کی شہادت ہوئی ہے۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
15 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “ایل او سی پر بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، 250 کے قریب ہمارے جوان شہید ہوئے اور ہمارے وسائل کی پوری نقل و حرکت پر پاکستانی اور چینی سیٹلائٹ کڑی نظر رکھے ہوئے تھے”۔ اب اسی ویڈیو کے ساتھ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “اب تو بھارتی آرمی چیف نے بھی مان لیا کہ پاکستان نے انڈیا کے 250 فوجیوں کا مارا۔ اگر کوئی نہیں مان رہا تو وہ ہیں یوتھیے”۔

ہم نے جنرل اوپیندر دویدی کے آپریشن سندور میں 250 فوجیوں کی شہادت والے بیان کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ ہم نے سب سے پہلے انڈین ایکسپریس کے یوٹیوب چینل کو کھنگالا۔ اس دوران ہمیں ہوبہو وائرل کلپ کا طویل ورژن 26 جولائی 2025 کو اپلوڈ شدہ اس چینل پر موصول ہوا۔ ویڈیو کے ساتھ موجود تفصیل میں لکھا ہے کہ کارگل وجے دیوس کے موقع پر آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے دراس میں واقع کارگل وار میموریل میں یہ تقریر کی تھی۔

تقریباً 4 منٹ کی اس ویڈیو کو سننے کے بعد ہم نے پایا کہ اصل ویڈیو میں وہ حصہ موجود نہیں ہے، جس میں جنرل اوپیندر دویدی بھارتی فوجیوں کی شہادت کا ذکر کر رہے ہیں۔ اصل ویڈیو میں تقریباً 1 منٹ 43 سیکنڈز پر جنرل اوپیندر دویدی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے آپریشن سندور کے دوران بھی بھارتی فوج نے اسی بے مثال حوصلے اور عزم کے ساتھ پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا اور پاکستان کی دیگر جنگی کاروائیوں کو موثر طریقے سے ناکام کرتے ہوئے ایک فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔
اس کے فوراً بعد جنرل اوپیندر دویدی کہتے ہیں “ہم نے انہیں امن کا موقع دیا، لیکن انہوں نے بزدلی سے کام لیا اور ہم نے انہیں صرف بہادری سے جواب دیا۔ آپریشن سندور ہمارا عزم، ہمارا پیغام اور ہمارا جواب تھا۔ پہلگام میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ پورے ملک کے لئے ایک گہرا دھچکا تھا، لیکن اس بار بھارت نے صرف غم کا اظہار نہیں کیا، بلکہ ٹھان لیا کہ اب فیصلہ کن جواب دیا جائے گا”۔
ہمیں 26 جولائی 2025 کو دراس میں دی گئی جنرل اپیندر دویدی کی پوری تقریر کی ویڈیو دی پرنٹ کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر ملی۔ تقریباً 10 منٹ کی اس ویڈیو میں ہمیں 3 منٹ سے 5 منٹ کے مابین وائرل ویڈیو سے متعلق حصہ ملا۔ حالانکہ اس ویڈیو میں بھی ہمیں جنرل اوپیندر دیویدی کے آپریشن سندور کے دورا بھارتی فوجیوں کی شہادت کی بات کہے جانے والا حصہ نہیں ملا۔ ہمیں وہیں باتیں سننے کو ملیں، جو مندرجہ بالا میں موجود ہیں۔

یہی نہیں، مذکورہ حصے کے بعد جنرل اوپیندر دویدی کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ “بھارتی فوج نے 7 سے 9 مئی کے درمیان پاکستان کی طرف سے کی گئی فوجی کاروائی کا نپاتلا اور سٹیک جواب دیا۔ ہماری آرمی ایئر ڈیفنس ایک ناقابل تسخیر دیوار کی طرح کھڑی تھی, جسے کوئی ڈرون یا میزائل چھو نہیں سکتا تھا۔ یہ سب پوری قوم کے نقطہ نظر کے تحت ہوا، جہاں فوج، فضائیہ، بحریہ اور دیگر سرکاری و نجی محکمے کے ساتھ کھڑے رہے، جس میں این جی او بھی شامل تھے۔ جو بھی طاقتیں بھارت کی خودمختاری، سالمیت یا عوام کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں، انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اور آگے بھی دیا جائے گا اور یہ بھارت کا نیو نارمل ہے”۔
اپنی تحقیقات میں ہم نے یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی کہ کیا وائرل ویڈیو میں موجود آڈیو اے آئی سے تیار کردہ ہے؟ اس کے لئے، ہم نے مذکورہ حصے کی اے آئی کا پتا لگانے والے تین مختلف ٹولز کی مدد سے جانچ کی۔
اے آئی کا پتہ لگانے والے ٹولز ہائیو ماڈریشن نے اس کے اے آئی سے تیار کردہ ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ تاہم، ڈیپ ویئر اور ریسمبل اے آئی نے اس کے اے آئی سے بنے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہاڑ پر تعمیر مکان مسمار کئے جانے کی یہ ویڈیو اتراکھنڈ نہیں بلکہ جموں کشمیر کے پونچھ کی ہے
لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ جنرل اوپیندر دویدی کی جانب سے آپریشن سندور میں 250 فوجیوں کی شہادت کا ذکر کئے جانے والے دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ وائرل ویڈیو میں آڈیو کو الگ سے شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اصل ویڈیو میں ایسا کچھ بھی نہیں کہا ہے۔
Our Sources
Video Uploaded by The Indian Express on 26th July 2025
Video Uploaded by The Print on 26th July 2025
(اس آرٹیکل کو ہندی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے)
Mohammed Zakariya
November 20, 2025
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
October 29, 2025