اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: بابا صدیقی کے قاتل، بہرائچ بلڈوزر معاملہ و دیگر موضوع...

Weekly Wrap: بابا صدیقی کے قاتل، بہرائچ بلڈوزر معاملہ و دیگر موضوع پر وائرل پوسٹ کے مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر بابا صدیقی کے قاتل کا بتاکر پولس حراست میں نظر آرہے ایک شخص کی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ بہرائچ فرقہ وارانہ تشدد کے بعد یکطرفہ بلڈوزر کاروائی و اسرائیل، ایران و لبنان سے منسوب کرکے تصاویر اور ویڈیو بھی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کئے گئے۔ جس سے متعلق مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بابا صدیقی کا ہے قاتل؟

سوشل میڈیا پر پولس حراست میں نظر آنے والے شخص کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قاتل نے اپنے بیان میں ان کے قتل کو صحیح ٹھہرایا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی پہچان لارنس بشنوئی گروپ کے ایک گُرگے کے طور پر ہوئی ہے لیکن وہ بابا صدیق قتل کیس کا ملزم نہیں ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا بہرائچ فرقہ وارانہ تشدد کے بعد بلڈوزر کاروائی کی ہے یہ ویڈیو؟

بہرائچ کے وزیر گنج میں حکومت کی جانب سے چلائی گئی بلڈوزر کاروائی کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا یہ ویڈیو بہرائچ کے فخر پور میں چلائی گئی انسداد تجاوزات مہم کی ہے ناکہ وہاں چل رہے حالیہ تنازعہ سے متعلق ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے ہاتھوں نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیئے جانے والے پوسٹر کی نقاب کشائی کی ہے یہ ویڈیو؟

برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی نقاب کشائی کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ایک پوسٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا بیروت ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملے کی ہے یہ تصویر؟

شعلوں کے درمیان طیارہ لینڈنگ کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر اسرائیل حملے کے بیچ بیروت ہوائی اڈے پر اتر رہے ایک طیارے کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس تصویر کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔

کیا حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ملٹری فیکٹری پر کئے گئے حملے کی ہے یہ تصویر؟

سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی ملٹری فیکٹری پر کئے گئے راکٹ حملے کی ہے، لیکن تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ تصویر فلسطین کے ہیبرون میں ایک فیکٹری میں لگی آگ کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular