اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: ڈونالڈ ٹرمپ اور داعش سے متعلق وائرل خبروں کے مختصر...

Weekly Wrap: ڈونالڈ ٹرمپ اور داعش سے متعلق وائرل خبروں کے مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دو ویڈیو کلپ خوب شیئر کی گئی، ایک ویڈیو جس میں وہ پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کو رہا کروانے کا وعدہ کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں اور دوسری میں امریکی صدر براک اوبامہ کو داعش کا بانی بتا رہے ہیں۔ روس کے ماسکو میں فائرنگ کے بعد داعش گروپ کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ داعش نے روسیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ان سبھی موضوعات پر مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا ڈونالڈ ٹرمپ نے عمران خان کو رہا کروانے کا کیا وعدہ؟

سوشل میڈیا پر صارفین نے امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے امریکی نژاد پاکستانیوں سے وعدہ کیا ہے کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل سے رہا کروائیں گے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اے آئی کی مدد سے تیار کردہ آڈیو کو ٹرمپ کی ویڈیو پر لگا کر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا براک اوبامہ پر ٹرمپ نے داعش کے بانی ہونے کا کیا دعویٰ؟

ڈونالڈ ٹرمپ کی عوام سے خطاب کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے امریکی سابق صدر براک اوبامہ پر داعش کے بانی ہونے کاد عویٰ کیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو تقریباً 8 سال پرانی اور انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ کی جانب سے اوبامہ پر طنزیہ طور پر کی گئی بیان بازی کی تھی۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا ماسکو میں فائرنگ کے بعد داعش نے ویڈیو کلپ کے ذریعے روسیوں کے قتل عام کی دی دھمکی؟

سوشل میڈیا پر داعش کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ داعش نے ایک نئی ویڈیو جاری کرکے تمام روسیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ ویڈیو تقریباً 8 برس پرانی اور چیچنیا کے داعش کی حمایتی ایک نوجوان گروپ کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیہ کی عدالت میں پٹائی کی ہے یہ ویڈیو؟

اس ہفتے سوشل میڈیا پر ہندی کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ کی پٹائی کا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو اس جھگڑے کا ہے جو چار سال قبل دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں پولس اور وکلاء کے درمیان پیش آیا تھا۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular