Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
اس ہفتے سوشل میڈیا پر کانگریس کے جموں کشمیر میں حکومت بننے کے بعد دہشت گردوں کو معاوضہ دینے، اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے و جموں کشمیر کے بارہمولہ کی حمیرہ نامی مسلمان لڑکی کا ہندو لڑکے سے جبراً شادی کرنے و دیگر وائرل ویڈیوز اور تصاویر کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ جن سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔
کیا جموں کشمیر میں دہشت گردوں کو کانگریس نے معاوضہ دینے کا کیا اعلان؟
جموں کشمیر میں ستمبر سے اسمبلی انتخابات ہونے والا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر جموں کشمیر میں کانگریس کی حکومت بنی تو دہشت گردوں کے اہل خانہ کو معاوضے کے طور پر ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے، لیکن ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ یہ بیان 2018 میں جموں کشمیر کے اس وقت کے اقلیتی محکمہ کے مبصر صغیر سعید خان نے دیا تھا۔ مکمل آرٹیکل یہاں پڑھیں۔
کیا اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کے ٹرک پر ناگا عسکریت پسند کے حملے کی ہے یہ تصویر؟
خستہ حالت میں نظر آرہی بھارتی فوجی ٹرک کی اس تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ اروناچل پردیش میں ناگالینڈ کے عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج کے ٹرک پر حملے کی ہے۔ لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر پرانی اور سکم میں بھارتی فوج کے ٹرک حادثے کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔
کیا بارہمولہ میں حمیرہ نامی مسلمان لڑکی کی ہندو لڑکے سے شادی کی ہے یہ ویڈیو؟
ایک ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ جموں کشمیر کے بارہمولہ میں حمیرہ نامی مسلمان لڑکی کا مذہب تبدیل کرکے ممبئی میں ساغر نام کے ہندو لڑکے سے جبراً شادی کروائے جانے کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو اترپردیش کے بریلی شہر کے اگستے مونی آشرم میں پیلی بھیت کی رہنے والی حنا کی ہندو لڑکے سے ہوئی شادی کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
کیا بنگلہ دیشی طلباء نے بھارت سے قطع تعلق کرنے کو لےکر شروع کیا دوبارہ مظاہرہ؟
بنگلہ دیش میں ہو رہے مظاہرے کی ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ بنگلہ دیش میں طلباء کی جانب سے دوبارہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ طلباء کا مطالبہ ہے کہ بنگلہ دیش بھارت سے سبھی طرح کے تعلقات ختم کر دے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو بنگلہ دیش کے انصار فورس (پیرا ملیٹری) کی جانب سے اپنی ملازمت کی قومی منظوری کے مطالبے کو لےکر کئے جارہے مظاہرے کی ہے۔ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک۔
کیا کراچی کے کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا نے عدالت کے باہر اپنے دونوں ہاتھوں سے بنایا وکٹری نشان؟
سوشل میڈیا پر پاکستان کے کراچی کے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی ایک تصویر شیئر کی گئی۔ جس میں وہ عدالت کے باہر وکٹری کا نشان بناتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ تصویر آرٹیفیشل انٹلی جنس کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.