جمعہ, دسمبر 20, 2024
جمعہ, دسمبر 20, 2024

HomeFact CheckWeekly wrap: وزیر اعظم مودی و دیگر وائرل پوسٹ سے متعلق مختصر...

Weekly wrap: وزیر اعظم مودی و دیگر وائرل پوسٹ سے متعلق مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی دورے سے منسوب کرکے پرانی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ وہیں ایک منفرد پرندے کی ویڈیو کو تمل ناڈو کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک شخص کے سرعام قتل کی ویڈیو کو بھارت کا بتایا گیا۔ ان سبھی موضوع پر مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

امریکہ میں وزیر اعظم مودی کے پتلے پر چڑھائے گئے جوتوں کے ہار کی یہ ویڈیو کب کی ہے؟

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ حالیہ دورے کے دوران امریکہ میں وزیر اعظم مودی کا استقبال ان کے پتلے کو جوتوں کا ہار پہناکر کیا گیا۔ لیکن ہمارے ریسرچ سے معلوم ہوا کہ نیویارک میں کشمیر معاملے پر وزیر اعظم مودی کے خلاف احتجاج کی ایک پرانی ویڈیو کو ان کے حالیہ امریکی دورے سے منسوب کر شیئر کیا گیا ہے۔ پورا سچ یہاں کلک کرکے پڑھیں۔

کیا “پاکستان اپنی موت خود مر جائے گا”مودی نے امریکہ میں دیا یہ بیان؟

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ حالیہ دنوں امریکہ میں وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی موت خود مر جائے گا، اسے چھوڑ دو۔ جب ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور یہ بیان وزیر اعظم مودی نے دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں ایک سوال کے جواب میں دیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان اپنی موت خود مر جائے گا، اسے چھوڑ دو۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا ایک شخص پر دھاردار اسلحے سے حملے کی یہ ویڈیو بھارت کی ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک شخص پر دھاردار اسلحے سے حملے کی ویڈو کو بھارت میں مسلمانوں پر ہو رہے حملے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ لیکن جب ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے۔ پورا آرٹیکل یہاں کلک کرکے پڑھیں۔

کیا مختلف آواز نکالنے والا یہ پرندہ تمل ناڈو میں پایا جاتا ہے؟

سوشل میڈیا پر مختلف آواز نکالنے والے منفرد پرندے کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ پرندہ تمل ناڈو میں پایا جاتا ہے۔ پرندے کی آوازوں کو 62 دنوں میں 16 فوٹوگرافروں نے شوٹ کیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ پرندہ آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے اور مختلف آوازوں کی نقل اتار سکتا ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular