Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل میڈیا پر پاکستانی جج ہمایوں دلاور اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صحافی غریدہ فاروقی کی تصویر کے ساتھ فرضی دعوے شیئر کئے گئے، اس کے علاوہ پیغمر اسلام ﷺ سے منسوب کرکے کپڑوں کی تصویر شیئر کی گئی۔ وہیں فیس بک پرائیویسی پالیسی سے متعلق فرضی پوسٹ شیئر کیا گیا۔ ان سبھی وائرل پوسٹ سے متعلق 5 تحقیقاتی رپورٹ درج ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا کہ عمران خان کے خلاف سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کا مریم نواز کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو میں مریم نواز کے ساتھ نظر آ رہا شخص لندن میں مقیم پاکستانی صحافی سید کوثر کاظمی ہیں۔پورا آرٹیکل یہاں پڑھیں۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بغل نشین خاتون کے سلسلے میں دعوی کیا گیا کہ شہباز شریف کے بازو میں صحافی غریدہ فاروقی ہیں، جنہوں نے صدر پاکستان سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ہماری تحقیقات سے پتا چلا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے ساتھ والی تصویر کو ترمیم کرکے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
چندیارن3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد خلائی لباس میں ملبوس ایک شخص کی ویڈیو شیئر کیا گیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “پاکستانی چاند پر انڈیا سے پہلے پہنچ چکے تھے۔ لیکن میڈیا نہیں بتائے گا۔ یقین نہیں آتا تو یہ ویڈیو دیکھ لیں”۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ بادل ننجنداسوامی نامی آرٹسٹ نے بنگلوروکی ٹوٹی سڑکوں کی بدحالی دکھانے کی غرض سے خلائی لباس پہن کر چہل قدمی کی ویڈیو بناکر شیئر کیا تھا۔ جسے صارفین مزاحیہ اور حقیقت سمجھ کر شیئر کیاہے۔ یہاں پورا فیکٹ چیک پڑھیں۔
فیس بک اور ایکس (ٹویٹر) پر کپڑے اور ساز وسامان کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور دعوی کیا گیا کہ یہ تصویرمحمدﷺ کے کپڑے اور ساز و سامان کی ہے۔تحقیقات سے پتا چلا کہ تصویر میں موجود کپڑے اور ساز و سامان پیغمراسلامﷺ کے نہیں بلکہ مصر کے پادری کے ہیں۔پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
اس ہفتے سوشل میڈیا پر ایک میسج خوب شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ میٹا اپنے نئے اصول کے تحت صارفین کی تصاویر اور دیگر معلومات استعمال کر سکتا ہے میٹا نے نیوز چیکر کو بتایاکہ وائرل دعویٰ بے بنیاد ہے۔پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Mohammed Zakariya
July 17, 2025
Mohammed Zakariya
July 17, 2025
Mohammed Zakariya
July 16, 2025