Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس پر پاکستانی صحافی عمران ریاض خان، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق، سعودی عرب کے نیشنل ڈے کے موقع پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ویڈیو دکھا ئے جانے اور پاکستان کے ٹول پلازہ پر مارپیٹ کی ویڈیو خوب شیئر کی گئی۔ جس کا مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

پاکستانی صحافی عمران ریاض خان کی بازیابی کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ہم نے وائرل ویڈیو کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو سات سال پرانی اور ریاستی ادارے کی توہین کے الزام سے بری ہونے کے بعد کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

پاکستانی صحافی عمران ریاض خان کی ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ یہ عمران ریاض کی رہائی کے بعد پہلا بیان ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ عمران ریاض خان کی یہ ویڈیو تقریبا 14 ماہ پرانی ہے، اس کا حالیہ رہائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔

گزشتہ دنوں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی ایک ویڈیو کو نظر بندی سے آزادی کے بعد کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ 5 سال پرانی ویڈیو کے 23 سیکینڈ کے ایک کلپ کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیاہے۔ پورا آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے ہائی وے ٹول پلازہ کے ملازمین نے ایک جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو بھارت کے نیشنل ہائی وے 44 پر موجود ایک ٹول پلازہ پر ہوئے واقعے کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ عمران خان سے ملاقات والی ویڈیو کا ایک حصہ سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ دعویٰ کیا گیا کہ سعودی عرب میں قومی دن کے موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کی ویڈیو کو دکھایا گیا۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو 2019 میں سعودی گلوکار رابح صقر نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیاتھا۔ پورا چیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
September 20, 2025
Mohammed Zakariya
September 13, 2025
Mohammed Zakariya
September 6, 2025