جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkاے بی پی نیوز کے ایگزٹ پول کے فرضی اسکرین شارٹ کے...

اے بی پی نیوز کے ایگزٹ پول کے فرضی اسکرین شارٹ کے ذریعے یو پی میں اے آئی ایم آئی ایم کی جیت کا دعویٰ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ٹویٹر پرایک صارف نے اے بی پی نیوز کے ایگزٹ پول کے اسکرین شارٹ کے ذریعے اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ صارف نے اسکرین شارٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “اب یہ کیا، یوپی میں مجلس کی حکومت بننے جا رہی ہے؟”۔

اے بی پی نیوز کے ایگزٹ پول کے فرضی اسکرین شارٹ کے ذریعے یو پی میں اے آئی ایم آئی ایم کی جیت کا دعویٰ
Courtesy:Twitter@shams_alimi
Courtesy:Twitter@faizi_nomani

پانچ ریاستوں میں ووٹنگ کے بعد ایگزٹ پول دکھایا گیا اور آج یعنی 10 مارچ کو اترپردیش، پنجاب، گوا، اتراکھنڈ اور منی پور میں کون پارٹیاں سرکار بنانے جا رہی ہے اس پر گنتی جاری ہے۔ لیکن ان دنوں اے بی پی نیوز کے ایگزٹ پول کا ایک اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ جس کے اوپری حصے میں اے آئی ایم آئی ایم کو اترپردیش میں 250 سیٹ، بی جے پی کو 84، سماج وادی کو 56، بی ایس پی کو 12 اور دیگر پارٹیوں کے 1 سیٹ پر کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس طرح دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوپی میں مجلس اتحاد المسلیمین کی حکومت بننے جا رہی ہے۔

اے بی پی نیوز کے ایگزٹ پول والے اسکرین شارٹ کو ہندی کیپشن کے ساتھ فیس بک پر دیگر صارفین نے بھی شیئر کیا ہے۔ جس میں اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کو اترپردیش میں 250 سیٹوں پر کامیاب ہوتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

Fact Check/Verification

اے بی پی نیوز کے ایگزٹ پول کے اسکرین شارٹ کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے اے بی پی نیوز کے ایگزٹ پول والے وائرل اسکرین شارٹ کو غور سے دیکھا تو دائیں جانب انگلش میں ہیش ٹیگ ایگزٹ پول اے بی پی لکھا ہوا تھا اور اس کے نیچے چوتھا چرن59 لکھا تھا۔ بائیں جانب اترپردیش403، کو ووٹر کا سروے، اودھ 118 لکھا ہوا نظر آیا۔ جو ہمیں اے بی پی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی دکھائے گئے ایگزٹ پول میں نظر آیا۔بقیہ نیچے دیئے گئے نمبر وائرل اسکرین شارٹ سے بالکل مختلف تھے۔ موازنہ کرنے پر پتا چلا کہ وائرل اسکرین شارٹ ترمیم شدہ ہے۔ درج ذیل کی تصویر دیکھ کر بخوبی فرق واضح کیا جا سکتا ہے۔

پھر ہم نے اے بی پی کی جانب سے 7مارچ 2022 کو دکھائے گئے ایگزٹ پول کو دیکھا تو ہمیں کہیں بھی اے آئی ایم آئی ایم کے بارے میں لکھا ہوا نہیں ملا کہ اترپردیش میں مجلس کو 250 سیٹیں مل رہی ہے۔

Screen shot of ABP News

مزید سرچ کے دوران ہمیں اے بی پی کے آفیشل فیس بک ہینڈل پر وائرل اسکرین شارٹ ملا۔ جسے اے بی پی کی جانب سے فرضی بتایا گیا ہے۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اے بی پی نیوز کے فرضی ایگزٹ پول کا اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ دراصل اے بی پی نیوز نے اپنے ایگزٹ پول میں مجلس اتحاد المسلیمین کے 250 سیٹوں پر کامیاب ہونے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔

Result: Manipulate/Altered Media

Our Sources

Report Published by ABP News YouTube channel on 07/03/2022
Report Published by ABP News YouTube channel on 07/03/2022
Facebook post by ABP News on 08/03/2022
Self Analysis by Newschecker

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular