Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
برہم پوری فاریسٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر بیٹھے ایک بزرگ پر ٹائیگر کے حملے کی ویڈیو۔
یہ دعویٰ غلط ہے۔ وائرل ویڈیو اے آئی سے تیار شدہ ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارت کے برہم پُوری کے ایک فاریسٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر بیٹھے ایک بزرگ پر ٹائیگر نے حملہ کر دیا۔ صارفین اس ویڈیو کو سچا واقعہ بتا کر شیئر کر رہے ہیں اور جنگلی جانوروں سے محتاط رہنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ “ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درختوں سے گھِرے ایک گھر کے باہر ایک بزرگ کرسی پر بیٹھے ہیں۔ اسی دوران سامنے سے ایک چیتا آتا ہے، ان پر جھپٹتا ہے اور جبڑوں میں دبوچ کر لے جاتا ہے۔


ایکس اور فیس بک پر شیئر کی گئی ایسی پوسٹس کو یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے ’’برہم پُوری میں بزرگ پر حملہ کرتے ٹائیگر کی ویڈیو‘‘ جیسے الفاظ کو انٹرنیٹ پر تلاش کیا۔ اس دوران دینک بھاسکر کی ایک رپورٹ ملی جس میں بتایا گیا تھا کہ چندرپور ضلع کے چِمور علاقے میں ایک کسان اور تین بیل ٹائیگر کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے، مگر اس خبر میں وائرل ویڈیو کہیں شامل نہیں تھا۔ مزید کھوج کے دوران بھی ایسی کوئی معتبر رپورٹ نہیں ملی جو ویڈیو میں دکھائے گئے واقعے کی تصدیق کرتی ہو۔
نیوزچیکر نے حالیہ دنوں میں ایسے کئی ویڈیو کی جانچ کی ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائے گئے تھے۔ اس ویڈیو کے بارے میں بھی کوئی مستند ثبوت نہ ملنے پر ہمیں شبہ ہوا کہ یہ بھی ایڈٹڈ یا پھر اے آئی جنریٹڈ ہو سکتی ہے۔ ویڈیو کو غور سے دیکھنے پر ہمیں کچھ تضادات نظر آئے، جیسے سی سی ٹی وی کیمرا ہونے کے باوجود اس میں آڈیو ریکارڈ ہو رہا ہے۔
حملے سے پہلے شخص ٹائیگر سے بچنے کے لئے دائیں بائیں یا پیچھے بھاگنے کے بجائے سیدھا اس کے سامنے کی طرف بھاگتا ہے۔ ٹائیگر کے شخص پر حملہ کرنے اور اسے اٹھا کر لے جانے کے دوران، اُس شخص کا جسم غیر قدرتی طور پر پوری طرح ہوا میں اُڑتا نظر آ رہا ہے۔
اسی لئے ہم نے اس ویڈیو کو اے آئی ڈی ٹیکشن ٹولز ہائیو ماڈریشن اور سائٹ انجن کی مدد لی۔ ہائیو ماڈریشن کے مطابق ویڈیو کے اے آئی جنریٹڈ ہونے کا امکان 97.6 فیصد ہے۔ سائٹ انجن نے اس ویڈیو کے ایک کی فریم کو 90 فیصد تک اے آئی جنریٹڈ بتایا۔


وائرل دعوے سے متعلق سوشل میڈیا شواہد کھنگالتے ہوئے ہمیں پی آئی بی مہاراشٹر کا ایک ایکس پوسٹ ملا، جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ نہیں بلکہ اے آئی جنریٹڈ ہے۔ مہاراشٹر کے برہم پوری، چندرپور میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
اس کے علاوہ، آئی ایف ایس افسر پروین کاسوان نے بھی اس ویڈیو کو اے آئی جنریٹڈ قرار دیا ہے۔ انہوں نے چندرپور سرکل کے چیف فاریسٹ کنزرویٹر آر۔ ایم۔ راما نُوجم کا ایک پریس نوٹ شیئر کیا ہے، جس میں صاف لکھا ہے کہ چندرپور علاقے کے برہم پوری فاریسٹ ڈویژن میں ایسی کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

نیوز چیکر کی تحقیق میں دستیاب شواہد سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مہاراشٹر کے چندرپور کے برہم پوری فاریسٹ ڈویزن میں ٹائیگر کے حملے کے نام پر وائرل کیا جانے والا یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے تیار کردہ ہے۔
Sources
Analysis by Hive Moderation
Analysis by Sightengine
X Post by PIB Maharashtra
Press Note by Chief Forest Conservator, Chandrapur
نوٹ: اس آٹیکل کو ہندی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے، جسے روشن ٹھاکر نے لکھا ہے۔
Mohammed Zakariya
October 8, 2025
Mohammed Zakariya
October 7, 2025
Mohammed Zakariya
October 6, 2025