پیر, اکتوبر 14, 2024
پیر, اکتوبر 14, 2024

ہومFact Checkکیا یہ پاکستانی خاتون اقلیم اختر عرف جنرل رانی کی ویڈیو ہے؟

کیا یہ پاکستانی خاتون اقلیم اختر عرف جنرل رانی کی ویڈیو ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر گانا گاتے ہوئے خاتون کی ایک ویڈیو خوب گردش کررہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ “یہ پاکستان کی تاریخ کی طاقتور ترین خاتون اقلیم اختر عرف جنرل رانی کی ویڈیو ہے”۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “محترمہ اقلیم اختر عرف جنرل رانی صاحبہ کی یادگار ویڈیو، پاکستان کی تاریخ کی طاقتور ترین خاتون جسکے اشارہ آبرو پر پاکستان میں کور کمانڈر کو منتخب کیا جاتا تھا۔ پاکستان کی تاریخ کی واحد سویلین خاتون جو کور میٹنگز میں بھی بیٹھا کرتی تھی، نایاب ترین ویڈیو نوجوانوں کے لیے”۔

گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان سیاسی رسہ کشی کا شکار ہے۔ وہیں پاکستان میں نئے فوجی کمانڈر کی تعیناتی سے متعلق طرح طرح کی باتیں ہورہی ہیں۔ اسی کے پیش نظر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ مغل اعظم کا ایک گانا گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون پاکستان کی اقلیم اختر عرف جنرل رانی ہیں۔

وائر ویڈیو میں نظر آرہی خاتون پاکستان کی اقلیم اختر عرف جنرل رانی نہیں ہے۔
Courtesy: FB/ syedhassanaskari.sherazi.5

اقلیم اختر عرف جنرل رانی کی ویڈیو بتاکر متعدد ٹویٹر صارفین نے بھی اسے شیئر کیا ہے۔ سر احمد کھوکر نام کے ٹویٹر صارف نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ جسے ہمارے آٹیکل لکھنے تک 1442 ری ٹویٹ، 2845 لائکس اور 195300 صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Courtesy: Twitter @EyeMKhokhar

اس ویڈیو کو کئی یوٹیوب چینل پر بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ اپلوڈ کیا گیا ہے۔ جس کا آرکائیو لنک آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

پاکستان کی ‘اقلیم اختر عرف جنرل رانی’ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کو ہم نے اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے ایک کیفریم نکالا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پرینکا بروے نام کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر 28 ستمبر 2018 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ پرینکا نے بھارت کی معروف گلوکارہ لتامنگیشکر کی یوم پیدائش کے موقع پر فلم مغل اعظم میں گایا ہوا گانا نینو سے جادو کیا، جیارا موہ دیا، گاکر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں پرینکا نے لتا منگیشکر کو یوم پیدائش کا مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کوئی دن ایسا نہیں جو آپ کے گانوں کو یاد کئے بغیر گزرتا ہو۔

Courtesy: Facebook/ Priyanka barve

پھر ہم نے پرینکا باروے کے سلسلے میں کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں راگ گیری نام کے یوٹیوب چینل پر پرینکا بروے کا ایک انٹرویو ملا۔ جس میں پرینکا بروے کے سلسلے میں لکھا ہے کہ وہ ایک مراٹھی سنیما کی مشہور پلے بیک سنگر ہیں، پرینکا کو سنگیت وراثت میں ملا، ان کے دادا کوکار ناتھ ٹھاکر بھارت کے مشہور گلوکار رہ چکے ہیں۔ ان کے والد کلاسک سنگر ہیں اور ان کی والدہ کوتری ہیں۔ یہاں یہ واضح ہو چکا کہ ویڈیو میں نظر آرہی خاتون بھارت کی معروف مراٹھی گلوکارہ پرینکا بروے ہیں ناکہ پاکستانی خاتون اقلیم اختر عرف جنرل رانی۔

Courtesy: YouTube/Raaggiri

کون ہے پاکستانی خاتون اقلیم اخترعرف جنرل رانی؟

پھر ہم نے پاکستانی خاتون اقلیم اختر عرف جنرل رانی کے سلسلے میں کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈی پنڈنٹ اردو اور نیوز لائن میگزین کی ویب سائٹس پر ملی معلومات سے پتہ چلا کہ ان کا اصل نام اقلیم اختر رانی تھا۔ اقلیم کی پیدائش 1931 میں ایک چھوٹے زمیندار کے گھر میں ہوئی۔ کم عمری میں ان کی شادی ایک پولس افسر سے ہوئی، ان کے 6 بچے بھی تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جنرل رانی عدنان سمیع خان کی رشتے کی اور فخر عالم کی سگی نانی تھیں، جنرل رانی کا انتقال لاہور میں ایک جولائی 2002 کو ہوا تھا۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نینوں سے جادو کیا گارہی خاتون پاکستان کی اقلیم اختر عرف جنرل رانی نہیں ہیں، بلکہ یہ بھارت کی معروف مراٹھی پلے بیک سنگر پرینکا بروے ہیں۔

Result: False

Our Sources

Facebook post by Priyanka barve on 2018
Priyanka barve interview by YouTube channel raaggiri 0on 2021
Report published by Independent Urdu on 2020
Report published by Newslinemagazine on 2002

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular