اتوار, اپریل 28, 2024
اتوار, اپریل 28, 2024

ہومFact CheckFact Check: پاکستان کے عام انتخابات 2024 میں فرضی ووٹنگ کا بتا...

Fact Check: پاکستان کے عام انتخابات 2024 میں فرضی ووٹنگ کا بتا کر پرانی ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

پاکستان میں رواں ماہ کی 8 تاریخ کو عام انتخابات منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انتخابات سے پہلے اور بعد میں بھی اس سے متعلق فرضی دعوؤں کا بازار گرم ہے۔ اسی تناظر میں عام انتخابات 2024 میں فرضی ووٹنگ کا بتا کر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک شخص انتہائی تیزی کے ساتھ کاغذوں پر مہر ثبت کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “ووٹنگ کا عمل جاری”۔

اس ویڈیو کا پاکستان عام انتخابات 2024 میں فرضی ووٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Courtesy: YouTube/ @Gilanitv

Fact

پاکستان کے عام انتخابات 2024 میں فرضی ووٹنگ کا بتا کر شیئر کی جا رہی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے متعدد ریورس امیج ٹولس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بیکون بریکس نامی مستند ایکس ہینڈل پر 22 جون 2020 کو شیئر شدہ یہی ویڈیو ملی، جسے ایک میم کے طور پر شیئر کیا گیا تھا۔

Courtesy: X @Baconbrix

مزید سرچ کے دوران ہمیں گراف بائیڈو نامی ٹول پر متعدد غیر ملکی ویب سائٹس کے لنک فراہم ہوئے۔ ان میں سے چینی زبان میں شائع آرٹیکلس میں اس ویڈیو کو بھارتی سرکاری ملازم کا بتایا گیا ہے۔ وہیں اٹیلین زبان میں شائع 2017 کی رپورٹس میں اس ویڈیو کو پاکستان کے سرکاری ملازم کے پیپر پر تیز رفتاری سے مہر لگانے کا بتایا گیا ہے۔

ہماری تحقیقات میں یہ واضح ہو گیا کہ یہ ویڈیو 2017 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے اور اس کا پاکستان میں ہوئے حالیہ عام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو دراصل کس مقام کی ہے یا ویڈیو میں نظر آ رہا شخص کون ہے۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کاغذوں پر مہر ثبت کرتے ہوئے شخص کی یہ ویڈیو تقریباً گزشتہ 7 برسوں سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ لیکن ہم اس بات کی تصدیق نہیں کرتے ہیں کہ ویڈیو اصل میں کس جگہ کی ہے۔

Result: False

Sources
Tweet by X @Baconbrix on
Video published by tv.sohu, blitzquotidiano, eastday and corriere.it on 2017-2018


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular