ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: اسرائیل پر تازہ حملے کے بعد مسجد اقصٰی میں لاتعداد...

Fact Check: اسرائیل پر تازہ حملے کے بعد مسجد اقصٰی میں لاتعداد لوگوں کے جمع ہونے کی یہ ویڈیو پرانی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر مستند و غیر مستند صارفین مسجد اقصٰی کی ایک ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کر رہے ہیں کہ اسرائیل پر تازہ حملے کے بعد مسجد اقصٰی میں لاتعداد افراد جمع ہو گئے ہیں اور اللہ اکبر کی صدا بلند کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “سبحان اللّٰہ! فلسطین: مسجد اقصیٰ میں لاکھوں لوگ جمع ہوگئے۔ فضا اللّٰہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی”۔

مسجد اقصٰی میں جمع ہوئے لوگوں کی یہ ویڈیواسرائیل پر تازہ حملے کے بعد کی نہیں ہے۔

Fact

وائرل ویڈیو کو ہم نے غور سے دیکھا تو ایک جگہ فواز توباسی لکھا ہوا نظر آیا۔ پھر ہم نے فیس بک ایڈوانس سرچ کی مدد سے کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں فوٹو گرافر فواز توباسی نامی فیس بک پیج پر 17 اپریل 2023 کو شیئرشدہ مسجد اقصٰی کی کئی ویڈیوز اور تصاویر ملیں۔ جس میں ہوبہو وائرل ویڈیو کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس پر فواز توباسی انگلش میں لکھا ہوا ہے۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو مسجد اقصٰی میں رمضان کی طاق رات لیلۃ القدر کے موقع پر جمع ہوئے عقیدت مندوں کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں آڈیو ایڈٹ کرکے لگائی گئی ہے۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ معلوم ہوا کہ مسجد اقصٰی میں جمع ہوئے لوگوں والی وائرل ویڈیو پرانی اور ترمیم شدہ ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by fwaz.tobasy.1 on 17 April 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular